کورونا وائرس کے کیسوں میں سات ہفتے کے بعد اضافہ شروع ہوا: سربراہ عالمی ادارہ صحت

Source: S.O. News Service | Published on 2nd March 2021, 12:34 PM | عالمی خبریں |

جینیوا، 2؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی ) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ تیدروس ادانوم غیبریوسس نے خبردار کیا ہے کہ گذشتہ سات ہفتے کے بعد پہلی مرتبہ کورونا وائرس کے یومیہ تشخیص شدہ کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔

انھوں نے سوموار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’گذشتہ ہفتے کے دوران میں کووِڈ-19 کے کیسوں میں پہلی مرتبہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے چھے میں سے چار خطوں امریکہ ، یورپ ، جنوب مشرقی ایشیا اور مشرقی بحر متوسط میں کوروناوائرس کے کیسوں کی تعداد بڑھی ہے۔یہ مایوس کن صورت حال ہے لیکن حیران کن ہرگز بھی نہیں۔‘‘

انھوں نے ممالک کو باور کرایا ہے کہ صرف ویکسین سے لوگوں کو کووِڈ-19 کا شکار ہونے سے نہیں بچایا جاسکتا۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ’’ہم کووِڈ-19 کے دوبارہ پھیلنے اور کیسوں میں اضافےکو سمجھنے کے لیے کام کررہے ہیں۔بظاہر ایک وجہ تو یہ ہے کہ صحتِ عامہ کے تحفظ کے لیے لگائی گئی قدغنوں میں نرمی کردی گئی ہے۔اس مہلک وائرس کی نئی شکلوں کا پھیلاؤ جاری ہے اور لوگوں نے خود حفاظتی ترک کردی ہے۔‘‘

انھوں نے دنیا کی حکومتوں پر زوردیا ہے کہ ’’وہ کووِڈ-19 کی ٹیسٹنگ ، کسی مریض سے رابطے میں آنے والے لوگوں کا سراغ لگانے ،متاثرہ افراد کو الگ تھلگ رکھنے یا قرنطین کی معاونت کریں اور حفظانِ صحت کی معیاری سہولتیں مہیا کریں۔افراد اکٹھ لگانے سے گریز کریں، جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں، ہاتھوں کو دھوئیں،عوامی مقامات پر ماسک پہن کررکھیں اور مناسب ہواخوری کو یقینی بنائیں۔‘‘

امریکہ کی جان ہوپکنز یونیورسٹی کے مطابق اب تک دنیا بھر میں کووِڈ-19 کے 11 کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ان میں 6 کروڑ 45 لاکھ صحت یاب ہوچکے ہیں اور 25 لاکھ سے زیادہ وفات پا چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...