کرونا وائرس برطانوی معیشت کا پانچواں حصہ چٹ کر گیا

Source: S.O. News Service | Published on 13th August 2020, 8:46 PM | عالمی خبریں |

لندن، 13/اگست(آئی این ایس انڈیا) رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران برطانوی معیشت میں ریکارڈ گراوٹ نوٹ کی گئی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے کاروبار کو شدید نقصان ہوا ہے، جس کی وجہ سے ملک کو ریکارڈ کساد بازاری کا سامنا ہے۔

برطانیہ کے قومی شماریاتی ادارے کی طرف سے بدھ کو جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق اپریل تا جون ملکی قومی مجموعی پیداوار میں 20.4 فیصد کی گرواٹ نوٹ کی گئی ہے۔ سال کی دوسری سہ ماہی میں ہونے والا یہ اقتصادی نقصان انتہائی شدید ہے۔ گیارہ برسوں بعد برطانیہ پہلی مرتبہ سرکاری طور پر کساد بازاری کا شکار ہوا ہے۔

کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے برطانیہ میں کاروبار بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ حکومتی رپورٹ کے مطابق کورونا کی عالمی وبا کی وجہ سے ہر شعبہ متاثر ہوا ہے، جن میں چھوٹے کاروباری حضرات سے لے کر بڑے بڑے بزنس بھی شامل ہیں۔رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں بھی برطانیہ کی معیشت متاثر ہوئی تھی۔

ان اعدادوشمار کے جاری ہونے کے بعد برطانوی وزیر مالیات رشی سوناک نے کہا کہ 'ڈیٹا تصدیق کرتا ہے کہ مشکل وقت آن پہنچا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے برطانیہ میں لاکھوں افراد بے روزگار ہوئے ہیں جبکہ آنے والے دنوں میں ایسے افراد کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق مارچ سے اب تک برٹش کمپنیوں نے اپنے سات لاکھ تیس ہزار سے زائد ملازمین کو پیرول سے فارغ کر دیا ہے۔

یورپ میں برطانیہ ایسا ملک ہے، جہاں کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔ دیگر یورپی ممالک کے مقابلے میں کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے برطانوی معیشت سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے کیونکہ برطانیہ کی اقتصادیات سروس سیکٹر پر زیادہ انحصار کرتی ہے۔

دریں اثنا بینک آف انگلینڈ نے اقتصادیات کی ریکوری کی خاطر سینکڑوں بلین پاؤنڈز کا کیش مارکیٹ میں ڈالنے کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ اپنے شرح سود کا ریکارڈ سطح پر کم کرتے ہوئے 0.1 فیصد کر دیا ہے۔

حکومتی اعدادوشمار کے مطابق مارچ سے اب تک برٹش کمپنیوں نے اپنے سات لاکھ تیس ہزار سے زائد ملازمین کو پیرول سے فارغ کر دیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق سال کے آخر تک ملک میں بے روزگاری کی شرح 7.5 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ اس وقت یہ شرح 3.9 فیصد ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...