بھٹکل سے مزید تھوک کے نمونے جانچ کے لئے روانہ؛ آج موصول ہونے والی تمام رپورٹس بھی نیگیٹیو؛ کیا کسی کی رپورٹ پوزیٹیوآنے کا خدشہ ہے ؟

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th April 2020, 12:03 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 7/اپریل (ایس او نیوز) کورونا وائرس کو لے کر شہر سمیت پورے ملک میں لاک ڈاون جاری ہے اور ہر روز مشکوک لوگوں کے تھوک کے نمونے جانچ کے لئے روانہ کئے جارہے ہیں۔اب تک بھٹکل سے جن لوگوں کے تھوک کے نمونے  جانچ کے لئے روانہ کئے جارہے تھے،  راحت کی خبریں موصول ہورہی تھیں یہاں تک کہ مینگلور اور کاروار میں کورونا سے زیر علاج تین مریضوں  کو اسپتال سے ڈسچارج بھی کئے جانے کے بعد نہ صرف پورے ضلع بلکہ پورے ساحلی علاقوں کے عوام راحت کی سانس لے رہے تھے، مگر اس درمیان   خبر موصول ہوئی  ہے کہ  آج منگل شام کو ایک رپورٹ  پوزیٹو آئی ہے۔ البتہ اس تعلق سے  سرکار کی طرف سے تصدیق نہیں کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ فی الحال تمام رپورٹس نیگیٹیو ہی ہیں۔

ایک ذرائع نے بتایا کہ جس کسی کی رپورٹ جب پوزیٹیو آتی ہے تو اُس کی دوبارہ تصدیق کے لئے اُس کے سیمپل دوسری لیباریٹری میں روانہ کئے جاتے ہیں، اُدھر سے بھی اگر رپورٹ پوزیٹیو آتی ہے تو تب ہی اُس رپورٹ کو تسلیم کیا جاتا ہے۔ اس بنا پر ذرائع نے بتایا کہ اب اُس شخص  کے سیمپل دوسری لیباریٹری میں جانچ کے لئے روانہ کئے گئے ہیں  اگر وہاں سے بھی رپورٹ پوزیٹیو  آتی ہےتو تبھی اس رپورٹ کو پوزیٹیو مانا  جائےگا اور سرکاری طور پر تصدیق کی جائے گی۔

تشویش کی لہر:   مزید ایک رپورٹ پوزیٹیو موصول ہونے کے خدشے کو  لے کر  تعلقہ انتظامیہ سمیت ذمہ داران   ابھی سے  تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ اگر اس تعلق سے کل بدھ کو رپورٹ پوزیٹیو ہونے کی حتمی طور پر تصدیق ہوتی ہے تو پھر متعلقہ شخص کے رابطے میں کون کون لوگ ہیں،  مزید کن کن لوگوں تک اُس کے ذریعے   یہ وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے تمام  لوگوں کی تفصیلات جمع کرنا کسی درد سر سے کم نہیں ہے  بعد میں  اُن سبھوں کو اسپتال میں لانا پھر اُن کے سیمپل جانچ کے لئے روانہ کرنا اور اُن لوگوں کو کورنٹائن  پر بھیجنا، ان تمام اُمورکے تعلق سے  سوچ کر  ہی   آفسران  اگلی کاروائی کو لے کر سخت پریشان نظر آرہے ہیں۔

مینگلورمیں جانچ شروع:  تھوک کے نمونوں کی جانچ کرنے اب نمونوں کو شموگہ روانہ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ مینگلور کے سرکاری  وینلاک اسپتال میں نمونوں کی جانچ کی لیباریٹری قائم کی گئی ہے جس کے ساتھ ہی  اب بھٹکل کے تھوک کے نمونے بھی شموگہ کے بجائے مینگلور میں روانہ کئے جائیں گے ۔ اُترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے بتایا کہ مینگلور میں جانچ  کا سینٹر شروع ہونے سے اب ضلع اُترکنڑا کے لوگوں کے تھوک کے سیمپل روانہ کرنےمیں آسانی ہوگی اور توقع ہے کہ نمونوں کی رپورٹ بھی جلد موصول ہوگی۔

آج مزید گیارہ لوگوں کے نمونے جانچ کے لئے روانہ:  ذرائع نے خبر دی ہے کہ  آج منگل کو بھی 11 مشکوک لوگوں کے تھوک کے نمونے جانچ کے لئے روانہ کئے گئے ہیں جبکہ پہلے روانہ کئے گئے نمونوں میں 14 لوگوں کی رپورٹس موصول ہونی باقی ہے جبکہ دیگر تمام  لوگوں کی رپورٹس نیگیٹیو موصول ہوئی ہے۔  ڈپٹی کمشنر دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق  ابتدا سے لے کر آج منگل تک بھٹکل سے جملہ 134 تھوک کے نمونےجانچ کے لئے روانہ کئے گئے تھے جس میں  19لوگوں کے نمونے دوبارہ بھیجے  گئے تھے،  جملہ نمونوں میں اب تک 111 تھوک کے نمونوں کی رپورٹ نیگیٹیو موصول ہوئی ہے، آٹھ نمونوں کی رپورٹ پوزیٹیو اور بقیہ 14 لوگوں کی رپورٹس موصول ہونی باقی ہے۔

انجمن کورنٹائن سینٹر سے 15  لوگوں کو بھیجا گیا گھر: انجمن کورنٹائن سینٹر میں جن  لوگوں کے نمونوں کی رپورٹس کل نیگیٹیو موصول ہوئی  تھی  ، اُن میں سے 15 لوگوں کوآج منگل کو گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے، البتہ  دو  فیملی کے بشمول مزید 15 لوگ  انجمن سینٹر میں ہی کورنٹائن میں موجود ہیں۔ آج تعلقہ اسپتال کے کورنٹائن  کوارٹر سے بھی دو لوگوں کو گھر جانے کی اجازت دی گئی جن کے رپورٹ بھی کل نیگیٹیو آئی تھی، اس طرح جملہ 17 لوگوں کو آج گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

کاروار سے ڈسچارج ہوکر دو لوگ پہنچے بھٹکل:  کاروار کے  پتنجلی اسپتال میں ایڈمٹ کورونا کے آٹھ مریضوں میں دو مریضوں کی رپورٹ کل منگل کو نیگیٹو موصول ہوئی تھی جن کو آج منگل کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا، دونوں آج شام بذریعہ ایمبولنس بھٹکل پہنچے، یہاں سے دونوں کو مزید چودہ دنوں کے کورنٹائن کے لئے ایک نجی ہوٹل میں انتظام کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ مینگلور سے مکمل طور پر شفا ہوکر نکلنے والا نوجوان بھی اُسی ہوٹل کے ایک کمرے میں چودہ دنوں کے کورنٹائن میں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...