کرونا وائرس :سعودی عرب کا کامیاب حج کے بعد عمرہ کی اجازت دینے پر غور

Source: S.O. News Service | Published on 4th August 2020, 10:24 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،4؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب اس مرتبہ کرونا وائرس کی وَبا کے تناظر میں غیر معمولی حالات میں حج کے کامیاب انعقاد کے بعد اب سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ عمرے کی اجازت دینے پر بھی غور کررہا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر حسین الشریف نے مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ آیندہ دو ہفتوں کے دوران میں تمام حج انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔عازمینِ حج کے لیے کووِڈ-19 کی وبا کے دوران میں حفظان صحت،ان کے قیام وطعام اور نقل وحرکت کے لیے کیے گئے انتظامات سے حاصل شدہ اسباق کو مرتب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے فروری میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے غیرملکیوں کے مکہ مکرمہ میں عمرے کے لیے اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں داخلے پر پابندی عاید کردی تھی۔چار مارچ کو سعودی حکومت نے مملکت میں مقیم اپنے شہریوں اور مکینوں کا عمرہ بھی معطل کردیا تھا۔

عمرہ کی عبادت کعبۃ اللہ کے طواف اور صفا اور مروہ کی پہاڑیوں کے درمیان سعی پر مشتمل ہے۔ عمرہ چند گھنٹے میں پایہ تکمیل کو پہنچ جاتا ہے لیکن یہ حج کی طرح ہر صاحب استطاعت مسلمان پر فرض نہیں ہے اور نہ اس کے مخصوص ایام ہے بلکہ یہ سارا سال کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے۔

حج 2020ء کی کامیاب تکمیل: اس مرتبہ حج کے تمام مناسک گذشتہ اتوار کو مکمل ہوگئے تھے۔الحرمین الشریفین کے امور کی ذمے دار پریذیڈینسی کے صدر الشیخ عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس نے حج سیزن کو کامیاب قراردیا ہے اور کہا کہ حکام نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عازمینِ حج کی صحت کے تحفظ کے لیے سخت حفاظتی احتیاطی تدابیر اختیار کی تھیں۔

دریں اثناء سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے یہ اعلان کیا ہے کہ کسی حاجی کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا ہے۔ نیزسکیورٹی فورسزنے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کسی بھی غیر مجاز شخص کو ایّام حج کے دوران میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

سعودی عرب نے اس مرتبہ کرونا وائرس کی وَبا کے پیش نظرحج کو محدود کردیا تھا اور صرف دس ہزار خوش نصیبوں نے فریضۂ حج ادا کیا ہے۔ سعودی حکومت نے ان عازمینِ حج کا انتخاب ایک خودکار طریقے سے کیا تھا اور منتخب حاجیوں میں سعودی عرب میں مقیم مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے تارکینِ وطن کی تعداد 70 فی صد تھی اور 30 فی صد سعودی شہری تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...