عراق میں کورونا وائرس سے پہلی موت، 70 سالہ مولوی ہار گئے زندگی کی جنگ

Source: S.O. News Service | Published on 4th March 2020, 5:41 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بغداد،4؍مارچ(ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا وائرس بہت تیزی کے ساتھ پوری دنیا میں پھیلتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ چین میں روزانہ کئی اموات ہو رہی ہیں اور اب دوسرے ممالک سے بھی اموات کی خبروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ عراق میں بھی کورونا وائرس سے پہلی موت کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول خبروں کے مطابق بدھ کے روز ایک 70 سالہ مولوی کی اس مہلک وائرس نے جان لے لی۔

عراق میں جاری ایک سرکاری بیان میں جانکاری دی گئی ہے کہ اب تک عراق میں کل 31 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہیں اور انھیں سخت نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ شمالی کردش علاقہ کے میڈیکل افسر کے ترجمان نے بتایا کہ اس وائرس کی وجہ سے آج (بدھ) ایک مولوی کی موت ہو گئی۔ موت سے پہلے مولوی کو شمال مشرقی شہر سلیمانیہ میں الگ تھلگ رکھا گیا تھا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولوی نے ایران سے لوٹے کچھ عراقی لوگوں سے ملاقات کی تھی۔ چین اور جنوبی کوریا کے بعد ایران ایسا ملک ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 77 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جب کہ 2300 لوگوں سے زیادہ متاثر ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ عراق دراصل ایران کے سب سے بڑے ایکسپورٹ بازاروں میں سے ایک ہے۔ ایرانی زائرین کے لیے عراق کافی اہمیت رکھتا ہے۔ ایران کے لوگ عراق کے نجف اور کربلا کے معروف شہروں کا دورہ کرتے ہیں۔ کورونا وائرس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد عراق نے ایران سے ملحق اپنی سرحدوں کو سیل کر دیا ہے اور غیر ملکی شہریوں کی آمد و رفت پر پابندی بھی عائد کر دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

آج 16 پوزیٹیو آنے والوں میں تین دبئی سے اور آٹھ وجے واڑہ سے لوٹے لوگ شامل

بھٹکل کے آج جن 16 لوگوں کی رپورٹ کورونا  پوزیٹیو آئی ہے، اُن میں سے تین لوگ دبئی سے آئے ہوئے لوگ ہیں، آٹھ لوگ وجئے واڑہ ،  تین لوگ  اُترپردیش  اور مہاراشٹرا سے لوٹا ہوا ایک شخص بھی آج کی لسٹ میں شامل ہیں۔

کورونا اَپ ڈیٹ:جنوبی کینرامیں آج صبح سے اب تک ہوئی 2افراد کی موت۔ضلع میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ہوئی 22

جنوبی کینرا میں کورونا وباء کے اثرات بہت زیادہ سنگین صورت اختیار کرتے جارہے ہیں۔ آج صبح سے اب تک کووِڈ کے 2 مریض موت کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد ضلع میں وباء کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22ہوگئی ہے۔

بھٹکل میں نجی اسپتال کی نرس کو لگ گیا کورونا کا مرض۔ایس ایس ایل سی کی طالبہ نرس کی بیٹی کو کیا گیا ہوم کوارنٹین

ایک نجی اسپتال میں خدمات انجام دینے والی نرس کو کووِڈ کا مرض لاحق ہونے کے بعدایس ایس ایل سی کا امتحان دے رہی اس کی بیٹی کو امتحان سے باز رکھتے ہوئے ہوم کوارنٹین کیا گیا ہے۔