اُترکنڑا کے انکولہ میں بھی پہنچ گیا کورونا؛ بھٹکل سے پھر سو لوگوں کے لئے گئے تھوک کے سیمپل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th June 2020, 11:48 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 17/جون (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑٖا میں انکولہ ایک واحد تعلقہ تھا جہاں ابھی تک کورونا داخل نہیں ہوا تھا لیکن آج خبر ملی ہے کہ انکولہ میں بھی کورونا داخل ہوگیا ہے اور ایک خاتون کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ جب اس کے والد مہاراشٹرا سے لوٹ کر آ ئے تھے اور کورنٹائن کے بعد گھر پہنچے تھے تو وہ پانچ روز قبل اپنے 62 سالہ والد سے ملنے کمٹہ گئی تھی۔ جسکے اگلے دن والد کی رپورٹ کورونا پوزیٹو نکلی تھی۔ ان کے فرسٹ کونٹیکٹ کی بنیاد پر انکولہ اسپتال سے ایمبولینس روانہ کرکے بیٹی کو انکولہ اسپتال میں داخل کرکے اس کے تھوک کے سمپل جانچ کے لئے روانہ کئے گئے تھے، جس کی رپورٹ بدھ کو آ ئی ہے جو پوزیٹو نکلی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ محترمہ انکولہ میں ایک بینک میں ملازمت کرتی ہے، اور احتیاطاً بینک کے سبھی اسٹاف کو کورنٹائن میں بھیج دیا گیا ہے۔ 

 ریاستی ہیلتھ بلٹین کے مطابق  آج بدھ کو اُترکنڑا میں کورونا کے تین معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جس میں دو معاملات کاروار کے ہیں۔

انکولہ سے ذرائع نے خبر دی ہے کہ  چند روز قبل کمٹہ میں ایک 62 سالہ شخص کی  رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی  تھی جس کے رابطے میں انکولہ کے دو لوگ تھے۔ دونوں کو فوری طور پر کورنٹائن کرنے کے  ساتھ دونوں کے سیمپل جانچ کے لئے روانہ کئے گئے تھے جس میں سے ایک کی رپورٹ آج پوزیٹو آئی ہے۔ کاروار کے جن دو لوگوں کی رپورٹ آج  پوزیٹو آئی ہے وہ دونوں مہاراشٹرا سے لوٹے تھے۔ اس طرح تازہ معاملوں کے بعد ضلع اُترکنڑا میں  کورونا سے متاثرہ مریضوں  کی تعداد بڑھ کر 123 ہوگئی ہے، جس میں سے 93 لوگ صحت یاب ہوکر اسپتال سے رخصت ہوچکے ہیں، 30 لوگ کمس اسپتال میں روبہ صحت ہیں۔

بھٹکل کے سو  لوگوں  کے لئے گئے سیمپل:   دبئی سے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے بھٹکل آئے ہوئے جملہ 184 لوگوں میں سے اتوار کو 72 لوگوں کے اور پیر کو 18 لوگوں کے یعنی جملہ 90 لوگوں کے سیمپل جانچ کے لئے روانہ کئے گئے تھے۔ خبر ہے کہ تماموں کی رپورٹ نیگیٹو آئی ہے، مگر سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ اس تعلق سے ساحل آن لائن نے تعلقہ ہیلتھ آفسر سمیت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی، مگر دونوں سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

اس درمیان ذرائع نے خبر دی ہے کہ  آج بدھ کو چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے بھٹکل میں کورنٹائن  دیگر 94  لوگوں سمیت دوسرے چھ لوگوں کو بھی سرکاری اسپتال لے جاکر  سیمپل لئے گئے ہیں اور  جانچ کے لئے روانہ  کردئے گئے  ہیں۔  توقع ہے کہ ان سبھوں  کی رپورٹ جمعہ کو موصول ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔