دکشن کنڑا کے بنٹوال تعلقہ میں 10 ؍ ماہ کا بچہ کورونا وائرس میں مبتلا

Source: S.O. News Service | Published on 28th March 2020, 3:39 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو، 28؍مارچ (ایس او نیوز) ریاست میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ملک میں 20؍افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ کرناٹک میں کرونا سے ہلاک ہونے کی  تعداد بڑھ کر 3؍ ہوگئے ہیں۔

جمعہ کے دن ہلاک ہونے والے بزرگ شخص دوستوں کے ساتھ دہلی گئے تھے۔  انہوں نے 33؍افراد سے رابطہ رکھا تھا جن کو نگرانی میں رکھا گیا ہے، تمام کی طبی تشخیص کی جارہی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ بزرگ شخص کی 3؍بیویاںا ور 9؍ بچے ہیں۔ شرامیں ان کی موت کے بعد پورے شہر کو مہر بند کردیا گیا ہے۔

دریں اثناء دکشن کنڑا کے بنٹوال تعلقہ میں 10 ماہ کے بچہ کو کورونا وائرس سے متاثرہ پایاگیا ہے۔ ضلع انتظامیہ پورے تعلقہ کو مہر بند کر کے کوارنٹین میں رکھا دیا ہے۔ یہ بچہ اپنے ماں کے ساتھ کیرالہ جا کر آیا ہے۔ اس کے رابطہ میں 6؍ افراد آئے تھے۔

بنگلورو میں 20 سال کے نوجوان اور 28 سالہ خاتون کورونا وائرس میں مبتلا پائے گے ہے۔ یہ دونوں افراد بیرونی ممالک سے واپس آئے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔