منگلورو میں کورونا کا قہر: احتیاطی قدم کے طورپر میونسپل کارپوریشن دفاتررہیں گے عوام کے لئے بند
منگلورو28/جون(ایس او نیوز) منگلورو میں کورونا کے بڑھتے قہر کو دیکھتے ہوئے احتیاطی اقدام کے طور پر سٹی میونسپل کارپوریشن کو ایک ہفتے تک عوام کے لئے بند کردیا گیا ہے۔
سٹی میئر دیواکر پانڈیشور نے ایم سی سی بلڈنگ میں عوام کے داخلے پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ پابندی 29جون پیر کے دن سے ایک ہفتے تک لاگو رہے گی۔اس دوران عوام کی سہولت کے لئے ایم سی سی عمارت کے باہر ایک ’ہیلپ ڈیسک‘ کا انتظام کیا جائے گاتاکہ لوگ اپنے مسائل کے سلسلے میں درخواستیں یا کسی بھی قسم کا مراسلہ وہاں پر جمع کرسکیں۔