کورونا کی رفتار اب ہندوستان میں سب سے تیز، ایک ہفتہ میں 20 فیصد اُچھال

Source: S.O. News Service | Published on 27th July 2020, 7:49 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،27؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان میں کورونا انفیکشن کی رفتار لگاتار تیز ہوتی جا رہی ہے اور اب رفتار کے معاملے میں ہندوستان دیگر ممالک سے آگے نکل چکا ہے۔ اب تک ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے معاملے 14 لاکھ کے پار پہنچ چکے ہیں اور تقریباً 5 لاکھ معاملے سرگرم ہیں۔ گزشتہ کچھ دنوں میں انفیکشن کے معاملوں میں زبردست اضافہ درج کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں جو اعداد و شمار سامنے آئے ہیں وہ فکر انگیز ہیں۔

دنیا کے ہر ملک میں کورونا انفیکشن کے حالات پر نظر رکھ رہے بلوم برگ کورونا وائرس ٹریکر کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں ہندوستان میں انفیکشن کے معاملوں میں 20 فیصدی کا اضافہ دیکھا گیا ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں میں ہندوستان میں لگاتار 40 ہزار سے زیادہ کورونا کے مریض سامنے آ رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہندوستان میں صحت نظام بری طرح سے چڑمڑا کر رہ گیا ہے۔ بلوم برگ کورونا وائرس ٹریکر سے صاف اندازہ ہوتا ہے کہ اس وقت پوری دنیا میں کورونا کی سب سے زیادہ تیز رفتار ہندوستان میں ہی ہے۔

27 جولائی کو ہندوستانی حکومت کے ذریعہ جاری اعداد و شمار کو ہی دیکھیے تو 24 گھنٹوں میں 49931 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جو ملک میں ایک دن میں رجسٹر معاملوں کا ریکارڈ ہے۔ اس طرح اب تک ہندوستان انفیکشن کے مجموعی معاملے 14 لاکھ 35 ہزار 453 تک پہنچ گئے ہیں۔ علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 708 مریضوں کی موت بھی ہو گئی جس کے بعد ملک میں اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 32771 ہو گئی ہے۔

بہر حال، اگر اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو ملک میں اَن لاک کے پہلے دن یعنی یکم جون سے 27 جولائی تک کورونا کے تقریباً 13 لاکھ معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ یکم جون کو جاری کیے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا تھا کہ ملک میں انفیکشن کے کل معاملے 1 لاکھ 98 ہزار 370 ہیں۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہندوستان میں انفیکشن کی رفتار کس قدر تیز ہو گئی ہے۔ بڑھتی رفتار کو اس طرح بھی سمجھا جا سکتا ہے کہ اَن لاک کے پہلے 10 دنوں میں ملک میں ایک لاکھ نئے کیس آئے، لیکن جولائی میں پہلی بار 1 لاکھ نئے کیس صرف 5 دنوں کے اندر سامنے آ گئے۔ یعنی جولائی آتے آتے رفتار دوگنی ہو گئی۔ اتنا ہی نہیں، یہ رفتار تو اب مزید تیز ہو گئی ہے کہ ایک لاکھ کیسز کے لیے 2 سے 3 دن ہی لگ رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔