کاروار : شمالی کینرا کے کووڈ معاملوں میں آیا دوبارہ اچھال ۔ ضلع انتظامیہ نے کیا پھر سے نئی پابندیوں کا اعلان 

Source: S.O. News Service | Published on 5th August 2021, 12:47 PM | ساحلی خبریں |

کاروار ،5؍ اگست (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا میں کووڈ پوزیٹیو معاملوں میں پھر سے اچھال آنے کے بعد ضلع انتظامیہ نے اس پر قابو پانے کے اقدامات شروع کیے ہیں اور نئی پابندیوں اور نئے ضابطوں  کا اعلان کیا ہے ۔

    ڈپٹی کمشنر مولئی مہیلن نے میڈیا کے ساتھ ورچول کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مذہبی مقامات پر خدمات فراہم کرنے کی گنجائش نہیں رہے گی ۔ مندروں میں صرف درشن کی اجازت ہوگی ۔ مندروں اور دیگر مذہبی مقامات پر کووڈ پروٹوکول کو سختی کے ساتھ نافذ کرنا متعلقہ انتظامیہ کیمیٹیوں کی ذمہ داری ہوگی ۔ ان مقامات کو دن میں ایک مرتبہ لازمی طور پر سینیٹائز کیا جانا چاہیے ۔

    شادیوں کی تقاریب کے سلسلے میں بتایا کہ صرف 50 لوگوں کی شرکت اور متعلقہ علاقے کے تحصیلدار سے پیشگی اجازت لینا لازمی ہوگا ۔ شادی کی تقاریب میں بھی کووڈ پروٹوکول کی پابندی کرنا ضروری ہوگا اور اس کو یقینی بنانے کی ذمہ داری تعلقہ پنچایت سی ای او ، پی ڈی او اور مقامی بلدی اداروں کے ذمہ داران پر ہوگی ۔ ساتھ ہی صحت عامہ کے نقطہ نظر سے انہیں شادی میں شرکت کرنے والوں کے نام اور موبائل نمبر حاصل کرنا ہوگا اور شرکاء اگر اسی ضلع سے تعلق رکھتے ہوں تو دو دنوں کے اندر ان کا کووڈ ٹیسٹ کروانا ہوگا ۔

    ضلع کے سرحدی علاقوں میں ، ریلوے اسٹیشنوں پر دیگر ریاستوں سے آنے والے مسافروں پر نظر رکھی جائے گی اور ان کی تفصیلات کا ایک رجسٹر تیار کیا جائے گا ۔ بالخصوص کیرالہ اور مہاراشٹرا سے آنے والے مسافروں کے لئے 72 گھنٹوں کے اندر حاصل کی گئی آر ٹی پی سی آر کووڈ نگیٹیو رپورٹ ساتھ میں لانا ضروری ہوگا ۔ 

    ضلع کے سیاحتی مقامات پر کووڈ پروٹوکول پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کے  لئے ہر سیاحتی مقام پر 2 پولیس اہلکار تعینات کرنے کے لئے شمالی کینرا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی طرف سے اقدام کیا جائے گا ۔ اور ہر علاقہ میں کووڈ پروٹوکول سختی کے ساتھ لاگو کرنے کی ذمہ داری متعلقہ سرکل پولیس انسپکٹرس پر ہوگی ۔

    ڈپٹی کمشنر نے ضلع عوام سے اپیل کی ہے کہ ماسک پہننے ، سماجی فاصلہ بنائے رکھنے اور دیگر کووڈ روک تھام کے ضابطوں پر پوری طرح عمل کریں اور وباء پر قابو پانے میں ضلع انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ۔ طبیعت ناساز ہونے پر فوراً قریبی ہیلتھ سینٹر پہنچ کر اپنا معائنہ کروائیں ۔ انہوں نے عوام کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ کووڈ ضابطوں کی خلاف ورزی کریں گے ان پر متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔
 

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔