یلاپور سے تین سمیت اُترکنڑا میں پھر سامنے آئے کورونا کے چھ معاملات؛ بھٹکل کے دیہاتوں میں بھی کورونا نے دی اب دستک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th June 2020, 9:18 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 16/جون (ایس او نیوز) یلاپور سے تین معاملات سمیت ضلع اُترکنڑا سے آج منگل کو چھ کورونا کے  معاملات سامنے آئے ہیں جس میں  منڈگوڈ اور ہوناور سمیت بھٹکل سے بھی ایک مسافر میں کورونا کے اثرات پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بھٹکل میں جس شخص میں کورونا پوزیٹو کی تصدیق ہوئی ہے وہ  ترن مکّی کا رہائشی ہے، اس کی رپورٹ پوزیٹو آنے کے ساتھ ہی کورونا نے  بھٹکل کے دیہاتوں میں لمبے عرصہ بعد پھر ایک بار دستک دی ہے۔  یادرہے کہ اس سے پہلے بھٹکل کے صرف شہری علاقوں کے لوگوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی، یہ بات الگ ہے کہ بھٹکل میں کورونا پوزیٹو کا  سب سے پہلا معاملہ  شرالی کے رہنے والے ایک نوجوان کی رپورٹ پوزیٹو آنے کے بعد ہی سامنے آیا تھا، جسے 19 مارچ کو مینگلور ائرپورٹ پر اُترتے ہی وینلاک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور تین دن بعد اُس کی رپورٹ پوزیٹو آئی تھی، مگر اُس کے بعد  آج تین ماہ بعد ایک دوسرے دیہات ترن مکی سے نیا  معاملہ سامنے آیا ہے۔

آج کے تازہ معاملے کے بعد بھٹکل میں کورونا سے متاثرہ لوگوں کی تعدادبڑھ کر 43 ہوگئی ہے جس میں سے 42 لوگ صحت یاب ہوکر اسپتالوں سے ڈسچارج ہوچکے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ آج جس شخص کی رپورٹ پوزیٹو آئی ہے وہ  ممبئی میں ڈرائیونگ کا کام کرتا تھا۔43 سالہ یہ شخص 5 جون کو بذریعہ نیتراوتی ایکسپریس  بھٹکل پہنچا تھا، آتے ہی اسے کورنٹائن کیا گیا تھا، بتایا گیا ہے کہ کورونا کی علامات نہ پائے جانے پر سات دن بعد اس کے تھوک کے سیمپل جانچ کے لئے روانہ کئے گئے تھے اور 11 جون کو اسے ہوم کورنٹائن کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے  گھر جانے کی اجازت دی گئی تھی۔ اب گھر پہنچنے کے بعد  16 جون کو اس کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے۔ گھر پہنچنے کےبعد رپورٹ پوزیٹو آنے پر اب دیہات کے لوگوں میں  سخت تشویش پائی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ جب بھٹکل شہر کے لوگوں میں کورونا کے معاملات پائے جارہے تھے تو  زیادہ تر خوف وہراس کی کیفیت دیہاتوں کے لوگوں میں پائی جارہی تھی، مگر اب دیہات میں ہی کورونا  نے دستک دے دی ہے۔

اُدھر یلاپور سے بھی آج تین لوگوں میں کورونا کے اثرات پائے گئے ہیں جس میں ایک 33 سالہ شخص بھی شامل ہے جو اس سے قبل کورونا پوزیٹو آنے والے  کے رابطے میں تھا اور یہ شخص بھی قریب ایک ماہ قبل ہی ممبئی سے لوٹا  تھا اسی طرح منڈگوڈ کے جس 30 سالہ شخص کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے وہ دہلی سے تبت کالونی میں لوٹا تھا۔ دیگر سبھی  لوگ ممبئی سے واپس آئے تھے جن کو آتے ہی کورنٹائن کیا گیا تھا اور نمونے جانچ کے لئے روانہ کئے گئے تھے جن کی رپورٹ آج پوزیٹو نکلی ہے۔

آج کے چھ تازہ معاملات کے ساتھ ہی ضلع اُترکنڑا میں کورونا سے متاثرہ لوگوں کی تعداد 120 ہوگئی ہے جس میں سے اب تک  93 لوگ ڈسچارج ہوچکے ہیں اور کاروار کے کمس اسپتال میں  27 لوگ روبہ صحت ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...