حکومت نے کہا اسیپشل ٹرین کا نہیں لگے گا کرایہ، راستے میں مزدوروں سے ہوئی وصولی

Source: S.O. News Service | Published on 2nd May 2020, 9:19 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،2؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) لاک ڈاؤن کے درمیان دوسری ریاستوں میں پھنسے مزدوروں اور طلبا کے لیے اسپیشل ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔ پہلی ٹرین تلنگانہ سے جھارکھنڈ کے لیے چلی۔ اس کے بعد راجستھان اور مہاراشٹر سے بھی ٹرینیں مدھیہ پردیش، بہار اور جھارکھنڈ کے لیے روانہ ہوئیں۔ پہلے یہ کہا گیا تھا کہ ان ٹرینوں سے سفر کرنے والے لوگوں سے کرایہ نہیں وصول کیا جائے گا۔ لیکن اسپیشل ٹرینوں میں سوار لوگوں سے اب کرایہ بھی وصول کیا جا رہا ہے۔

ہندی نیوز پورٹل 'جن ستّا' میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر کے ناسک سے بھوپال پہنچے مہاجرین کا کہنا ہے کہ بھوپال پہنچنے سے پہلے ہی ان سے 305 روپے والے ٹکٹ کے لیے 315 روپے فی مسافر وصول کیے گئے۔ مزدوروں کا کہنا ہے کہ انھیں کہا گیا تھا کہ پیسے نہیں لیے جائیں گے اور مفت میں انھیں بھوپال تک پہنچایا جائے گا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔

دراصل مرکزی حکومت نے اس کے لیے ایک گائیڈ لائن جاری کی تھی جس میں 6 خصوصی ٹرینوں کے لیے مسافر کرایہ کا خرچ یا تو جس ریاست سے مہاجر جا رہے ہیں وہاں کی حکومت برداشت کرے گی یا تو جن ریاستوں میں یہ مہاجر جا رہے ہیں وہاں کی حکومت برداشت کرے گی، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ ریلوے نے ان 6 ٹرینوں میں سلیپر کلاس کے کرایہ کے علاوہ 30 روپے کا سپر فاسٹ چارج بھی لگایا۔ 20 روپے ٹکٹ کے نام پر بھی وصول کیے گئے ہیں۔ ان پیسوں کے عوض میں کھانا دستیاب کرانے کی سہولت بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کو طلبا اور مزدوروں کے لیے 6 خصوصی ٹرینیں چلائی گئی تھیں۔ پہلی ٹرین تلنگانہ کے لگم پلی اسٹیشن سے جھارکھنڈ واقع ہٹیا کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ ان کے علاوہ کیرالہ کے الوا سے اڈیشہ کے بھونیشور، مہاراشٹرک کے ناسک سے یو پی کے لکھنؤ، ناسک سے بھوپال، راجستھان کے جے پور سے بہار کے پٹنہ اور راجستھان کے کوٹہ سے جھارکھنڈ کے رانچی تک خصوصی ٹرینیں چلی تھیں۔

مسافروں کے ٹرین میں سوار ہونے سے پہلے ان کی تھرمل اسکریننگ کی گئی اور انھیں پروٹیکٹیو گیئرس دیئے گئے۔ ٹرینوں میں سماجی فاصلہ کا بھی خیال رکھا گیا اور ایک کوچ میں صرف 54 مسافروں کو ہی بیٹھنے کی اجازت دی گئی۔ مسافروں کو راستے کے لیے کھانا اور پانی بھی دستیاب کرایا گیا تھا۔ حالانکہ اس کے پیسے بھی ٹکٹ میں جوڑے گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...