کورونا کے سامنے پوری دنیا پست، ہلاکتوں کی تعداد 6.63 لاکھ سے متجاوز

Source: S.O. News Service | Published on 29th July 2020, 10:19 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

جنیوا / بیجنگ / نئی دہلی،29؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) جان لیوا اور خوفناک عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور دنیا بھرمیں 1.66 کروڑ سے زائد افراد اس مہلک وبا سے متاثر ہوچکے ہیں، جبکہ 6.59 لاکھ سے زیادہ افراد اس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 68 لاکھ 99 ہزار 9 تک جا پہنچی ہے، جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 63 ہزار 539 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں57 لاکھ 73 ہزار 298 مریض اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 66 ہزار 449 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 4 لاکھ 62 ہزار 172 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تادم تحریر امریکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 52 ہزار 320 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 44 لاکھ 98 ہزار 343 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے امریکہ میں 21 لاکھ 60 ہزار 129 مریض اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز میں زیر علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 18 ہزار 992 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 21 لاکھ 85 ہزار 894 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 88 ہزار 634 زندگیاں نگل چکا ہے، جبکہ کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 24 لاکھ 84 ہزار649 تک جا پہنچی ہے۔ ہندوستان میں بدھ کے روز صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں 35286 افراد وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں، جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 988029 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران ایکٹیو کیسز میں 12459 کے اضافہ سے مجموعی تعداد 509447 ہوگئی جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 34193 ہوچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15.31 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔

*کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 13 ہزار 504 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 23 ہزار 515 ہو چکی ہے۔

*جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 7 ہزار 257 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 4 لاکھ 59 ہزار761 رپورٹ ہوئے ہیں۔

*میکسیکو میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 44 ہزار 876 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 4 لاکھ 2 ہزار 697 ہو گئے۔

*پیرو میں کورونا کے باعث 18 ہزار 612 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 3 لاکھ 95 ہزار 5 رپورٹ ہوئے ہیں۔

*چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 240 ہو گئی جبکہ کورونا کے مجموعی کیسز 3 لاکھ 49 ہزار 800 ہو گئی ہے۔ اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 436 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 27 ہزار 690 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار 878 ہوگئی ہے جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 692 ہو چکی ہے۔

*ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 16 ہزار 147 ہو گئی جبکہ کورونا کے مجموعی کیسز 2 لاکھ 96 ہزار 273 ہو گئی ہے۔

*سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی اموات 2 ہزار 789 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار 831 تک جا پہنچی ہے۔

*چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔ چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 84 ہزار 60 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

*پڑوسی ملک پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر ہے۔ اس ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 288 ہو چکی ہے۔

کولمبیا میں اب تک 257101 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 8777 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں 246488 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 35123 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بنگلہ دیش میں229185 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 3000 افراد اس بیماری سے فوت ہو چکے ہیں۔ ترکی میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 227982 ہوگئی ہے اور 5645 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 221077 ہے اور 30226 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں 207707 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 9131 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے بیلجیئم میں 9822، کینیڈا میں 8957، نیدرلینڈ میں 6164، سویڈن میں 5702، ایکواڈور میں 5584،انڈونیشیا میں 4901 چین میں 4657، مصر میں 4691، عراق میں 4435، ارجنٹائنا میں 3179 بولیویا میں 2720، رومانیہ میں 2239 ہیں۔ سوئٹزرلینڈ میں 1978، فلپائن میں 1947، آئرلینڈ میں 1764، گوئٹے مالا میں 1782، پرتگال میں 1722، پولینڈ میں 1722، یوکرین میں 1650، پنامہ میں 1339، کرغزستان 1329 اور افغانستان میں 1270 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...