کورونا وائرس جسم کے اعضا کو برباد کردیتا ہے، تحقیق میں کئی چونکانے والے انکشافات ؛ کورونا سے جوجنے تین ویکیسن آزمائش کے مراحل میں!

Source: S.O. News Service | Published on 26th August 2020, 12:55 PM | ملکی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

نئی دہلی،26؍اگست(ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں تیزی سے بڑھتے کورونا وائرس کے انفیکشن کے درمیان کئی خوفناک معاملے بھی سامنے آ رہے ہیں۔ کورونا وائرس پر کی گئی نئی تحقیق سے  پتہ چلا ہے کہ کورونا وائرس انسانی جسم میں داخل ہونے کے بعد الگ الگ اعضا ء کو متاثر کرتا ہے۔ انفیکشن سنگین ہونے پر پھیپھڑے، کڈنی اور دیگر کئی اعضاء برباد ہو جاتے ہیں۔ ایسے میں کورونا وائرس کی رپورٹ منفی آنے کے بعد بھی کورونا سے متاثر ہو چکا شخص دیگر بیماریوں سے جوجھتا رہتا ہے۔

دی لینسٹ مائیکروب میں شائع ایک تحقیقی مطالعہ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے اب تک جن مریضوں کی موت ہوئی ہے ان کے پھیپھڑے یا کڈنی بری طرح سے تباہ ہو گئے تھے۔ انگلینڈ میں پوسٹ مارٹم رپورٹ پر ایمپریل کالج لندن اور ایمپریل کالج ہیلتھ کیئر این ایچ ایس ٹرسٹ نے یہ تحقیق کی ہے۔تحقیق میں پایا گیا ہے کہ کورونا سے ہونے والی موت میں دس میں سے نو مریضوں کے دل، کڈنی اور پھیپھڑے میں تھرومبوسس یعنی خون کے تھکے جمے ہوئے ملے۔ اس تحقیق پر کام کر رہے ڈاکٹر مائیکل نے کہا کہ یہ کورونا مریضوں کے لئے چونکانے والا معاملہ ہے۔ کورونا وائرس پھیپھڑوں کو بری طرح سے تباہ کر دیتے ہیں جس سے مریض کی موت ہو جاتی ہے۔اسی طرح ایمپریل کالج کے اسپتالوں میں 22 سے 97 سال کی عمر کے کورونا مریضوں کی موت کے بعد ان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی جانچ کی گئی۔ اس تحقیق میں پایا گیا کہ کورونا مریض کی کڈنی میں کورونا وائرس نے بری طرح سے چوٹ پہنچائی تھی اور آنتوں میں سوجن آ چکی تھی۔

اس وقت ملک میں کورونا وائرس کووڈ19 کی تین ویکسین انسانی آزمائش کے مختلف مراحل میں ہیں، جبکہ تین دیگر ویکسین پری کلینیکل مرحلے میں ہیں۔ ہندوستانی کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر)کے ڈائریکٹر جنرل بلرام بھارگو نے منگل کے روز منعقدہ صحت اور کنبہ بہبود کی مرکزی وزارت کی پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس وقت ملک میں تین کورونا ویکسین انسانی تجربے کے مختلف مراحل میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پونے میں سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے ذریعہ تیار کی جانے والی ویکسین انسانی تجربے کے دوسرے اور تیسرے مرحلے میں ہے۔ 1700 مریضوں پر ٹیسٹ کیا جانا ہے۔ یہ ویکسین برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی اور دوا ساز کمپنی آسٹرا زینیکا نے تیار کی ہے اور سیرم انسٹی ٹیوٹ کو اس کی تیاری اور ذخیرہ کرنے کی اجازت ملی ہوئی ہے۔

ڈاکٹر بھارگو نے بتایا کہ دوسری ویکسین بایوٹیک کمپنی انڈیا بایوٹیک کی ہے، جو انسانی آزمائش کے پہلے مرحلہ سے گزر چکی ہے۔ پہلے مرحلے میں 375 افراد پر ویکسین کا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ انڈیا بایوٹیک مرحلہ دو کی انسانی آزمائشوں کو انجام دینے والی ہے۔تیسری ویکسین دواساز کمپنی جوائنڈس کیڈیلا کی ہے اور اس نے انسانی آزمائشوں کا پہلا مرحلہ بھی مکمل کرلیا ہے۔ اس نے پہلے مرحلے میں 45 سے 50 افراد پر ویکسین کا تجربہ کیا ہے۔ یہ دوسرے مرحلے کی جانچ کرنے والی ہے۔انہوں نے کہا کہ جانچ کے مختلف مراحل کو سمجھنا ضروری ہے۔ اس کے تحت پہلے رضاکار کو ویکسین کی ایک خوراک دی جاتی ہے اور دوسری خوراک 14 یا 28 دن بعد دی جاتی ہے۔ کم از کم دو یا چار ہفتوں کے بعد ان کے خون میں موجود انٹی باڈیز کی جانچ کی جاتی ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ وہ پیدا ہوئے ہیں یا نہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

یہ الیکشن ہے یا مذاق ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آز: ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ایک طرف بی جے پی، این ڈی اے۔۔ جی نہیں وزیر اعظم نریندرمودی "اب کی بار چار سو پار"  کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف حزب اختلاف کے مضبوط امیدواروں کا پرچہ نامزدگی رد کرنے کی  خبریں آرہی ہیں ۔ کھجوراؤ میں انڈیا اتحاد کے امیدوار کا پرچہ نامزدگی خارج کیا گیا ۔ اس نے برسراقتدار ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...