چین میں کرونا وائرس کی وبا دوبارہ سر اٹھانے لگی، لاک ڈاؤن 

Source: S.O. News Service | Published on 11th January 2021, 4:48 PM | عالمی خبریں |

 بیجنگ 11جنوری (آئی این ایس انڈیا) حکام نے عالمی وبا پر قابو پانے کے لیے ہیبے صوبے کے شہر شیزجیاہانگ میں لاک ڈاؤ ن نافذ کر دیا ہے جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند کر دی ہے۔جب کہ میکسیکو کے شمالی علاقے میں صحت کے حکام نے کرونا وائرس کی نئی قسم سے متاثر پہلے کیس کی تصدیق کر دی ہے۔

کرونا وائرس کی نئی قسم کا پہلا کیس برطانیہ میں سامنے ’آیا تھا اور اب میکسیکو نے بھی پہلی مرتبہ اپنے ملک میں اس کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔صحت کے حکام کے مطابق 29 دسمبر کو میکسیکو سٹی سے امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر واقع شہر میٹا موروس آنے والے 56 سالہ برطانوی شہری میں کرونا وائرس کی نئی قسم کی تشخیص ہوئی تھی۔

میکسیکو کی وزارتِ صحت میں ایپی ڈیمیلوجی کے سربراہ جوز لوئس الومیا نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ کرونا وائرس کی نئی قسم سے متاثرہ شخص ایک روز قبل ایمسٹرڈیم سے نیو میکسیکو سٹی پہنچا تھا جس کے وہاں پہنچنے پر کرونا وائرس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔چین میں پانچ ماہ بعد کرونا وائرس کے ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہیبے صوبے میں کرونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ بیجنگ میں بھی کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے پیر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز ہیبے صوبے میں کرونا کے 85 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ دارالحکومت بیجنگ میں ایک اور لیوننگ صوبے میں دو کیسز رپورٹ ہوئے۔اسی طرح چین میں بیرونِ ممالک سے آنے والے 18 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

چین میں اتوار کو مجموعی طور پر 103 کیسز رپورٹ ہوئے جو 30 جولائی کے بعد رپورٹ ہونے والے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔یاد رہے کہ آخری مرتبہ 30 جولائی کو چین میں 127 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔حکام نے عالمی وبا پر قابو پانے کے لیے ہیبے صوبے کے شہر شیزجیاہانگ میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند کر دی ہے۔کرونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیشِ نظر ہیبے ہائی وے اتھارٹی نے صوبے میں ہائی وے کے مختلف سیکشنز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے اور ہائی وے کی جانب آنے والی گاڑیوں کو دوبارہ واپس جانے کا کہا ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق چین کے شمال مشرقی صوبے ہیلونگ جیانگ کی وانگ کوئی کاو?نٹی میں کرونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد پیر سے لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔حکام نے غیر ضروری کاروبار اور ٹریفک پر پابندی لگا دی ہے اور شہریوں کو بھی کاو?نٹی سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...