کورونا وائرس نے آندھرا پردیش-تمل ناڈو کو جوڑنے والی سرحد پر کھڑی کر دی دیوار

Source: S.O. News Service | Published on 27th April 2020, 5:51 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

حیدر آباد،27؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی)  آندھرا پردیش کے ضلع چتور سے تمل ناڈو کو جوڑنے والی سرحد پر تمل ناڈو کے عہدیداروں کی جانب سے دیوار تعمیر کردی گئی ہے۔ ایسا اس لیے کیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔ تمل ناڈو کی سرحد پر جملہ تین دیواروں کی تعمیر کا کام انجام دیا گیا ہے۔

موجودہ صورتحال میں پڑوسی ریاست آندھرا پردیش سے کسی کو بھی تمل ناڈو اپنی ریاست میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دینا چاہتی۔ وائرس کی روک تھام کے لئے ہی اس طرح کی دیواروں کی تعمیر کا کام انجام دیا گیا ہے۔ اے پی کے ضلع چتور کے تروتاڑی کی شیٹنتنگل شاہراہ پر بھی ایک دیوار تعمیر کی گئی ہے۔اسی طرح ملامونیرو کے حدود میں ایک دیوار، بوماسمدرم علاقہ کو تمل ناڈو سے جوڑنے والی شاہراہ پر ایک دیوار کی تعمیر کا کام کیا گیا ہے۔

اسی دوران آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور میں لاک ڈاون پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ ضلع کے نرساراو پیٹ میں عوام کے گھروں سے نہ نکلنے کو یقینی بنانے کے مناسب اقدامات کیے گئے ہیں جس کے لئے مزید پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔ غیر ضروری طورپر گھروں سے باہر نکلنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کو الگ تھلگ مرکز بھیجا جا رہا ہے۔ اس ضلع میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر214 تک جاپہنچی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

شیوسینا کا طنز:کانپور انکاؤنٹر نے’انکاؤنٹر اسپیشلسٹ‘یوپی حکومت کو بے نقاب کردیا 

شیوسینا نے کہا کہ کانپور انکاؤنٹر نے ’انکاؤنٹر اسپیشلسٹ‘اترپردیش حکومت کو بے نقاب کردیا ہے اور اس واقعے نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ریاست میں غنڈہ گردی ختم کرنے کے دعوے پر سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔

کورونا کے خلاف جنگ میں پنجاب دیگر ریاستوں سے آگے

عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے میں پنجاب ملک کی دیگرریاستوں سے آگے نکل گیا ہے۔ یہ اطلاع صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر بلبیر سنگھ سدھو نے کل ربو اونچی گاؤں میں بابا مہاراج سنگھ کے شہیدی دیوس پر منعقدہ ریاستی سطح کے پروگرام کے بعد صحافیوں سے بات چیت کے دوران دی۔ انہوں نے کہا کہ ...

منگلورو: رکن اسمبلی یوٹی قاد ر کی مداخلت کے بعد نجی اسپتال ہوا پوزیٹیو حاملہ خاتون کے علاج پر راضی

ایک نجی اسپتال میں زچگی کے لئے داخل ہونے والی خاتون کی کورونا جانچ رپورٹ پوزیٹیو آنے کے بعد اسپتال نے اس کاعلاج اور زچگی کرنے سے انکار کردیا۔ مگر رکن اسمبلی یوٹی قادر کی مداخلت کے بعداسپتال انتظامیہ اس خاتون کی زچگی اور علاج کے لئے راضی ہوگئی۔

کورونا سے متاثرہ لوگوں کو بھٹکل ویمن سینٹر کیا گیا شفٹ؛ مزید بستروں کی ہوگی ضرورت

بھٹکل ویمن سینٹر کو کوویڈ۔19 سینٹر میں منتقل کرنے کے بعد  آج اتوار کو بھٹکل سرکاری اسپتال سے تمام کورونا سے متاثرہ لوگوں کو منتقل کیا گیا۔ اس موقع پر قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم  بھٹکل کی جانب سے محمد صادق مٹا  موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کل سنیچر رات کو سونارکیری ...

مینگلور کے قریب بنٹوال میں مکانوں پر پہاڑی کھسک گئی؛ دو معصوم جاں بحق

گذشتہ دس دنوں سے جاری موسلادھار بارش کے دوران آج اتوار کو  قریبی علاقہ بنٹوال کے بنگلاگُڈے میں  ایک پہاڑی کھسک کر تین   مکانوں پر گرنے سے تینوں  مکان زمین بوس ہوگئے  بتایا گیا ہے کہ دوپہر کو جس وقت یہ حادثہ پیش آیا،  ایک مکان میں دو  بچے آرام کررہے تھے، مکان  گرنے سے دونوں ...