کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیا گیا، چین میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 56 ہوگئیں ؛ چین سے دوسرے ممالک میں بھی پھیلنے کا خدشہ

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 26th January 2020, 7:59 PM | عالمی خبریں |

بیجنگ26جنوری(آئی این ایس انڈیا)چین کی حکومت نے کہا ہے کہ 25 جنوری تک 1975 افراد کے 'کورونا' وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق  ہوئی ہے اور اس وائرس سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 56 کو پہنچ گئی  ہے۔دوسری طرف 'کورونا' وائرس کو عالمی وباء قرار دیتے ہوئے اس کے انسداد کے لیے عالمی سطح پر مزید اقدامات پر زور دیا جا رہا ہے۔

یہ وائرس گذشتہ سال کے آخر میں وسطی چین کے صوبہ ھوبی کے ووہان شہرمیں ظاہر ہوا تھا۔ اس کے بعد یہ پھیلتے ہوئے بیجنگ، شنگھائی، امریکا، تھائی لینڈ،جنوبی کوریا، جاپان،آسٹریلیا، فرانس اور کینیڈا تک پہنچ گیا ہے۔ چین کے کئی شہر اس کی لپیٹ میں ہیں۔کینیڈا کی حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹورنٹو میں صحت عامہ کے حکام کو کورونا وائرس کے پہلے تصدیق شدہ کیس کی اطلاع ملی ہے۔ اس وائرس سے متاثرہ ایک شہری حال ہی میں چین کے ووہان شہر سے واپس آیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ وائرس سے متاثرہ شخص کی حالت بہتر ہے اور اسپتال میں اس کا علاج جاری ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پچاس سالہ ایک شہری 22 جنوری کو ٹورنٹو پہنچا تھا۔ اسے سانس میں تکلیف کے بعد اگلے دن اسے اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔اونٹاریو کے صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ وہ ٹورنٹو ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد ایک نجی کار میں سوار ہوئے۔ متاثرہ شخص کو اس کے خاندان سے الگ رکھا گیا ۔اگرچہ کورونا وائرس کی وجہ سے چین کے لیے کئی عالمی پروازیں معطل ہیں مگر اس کے باوجود نئے قمری سال کی تعطیلات کے موقعے پر لاکھوں چینی اندرون اور بیرون ملک سفر کریں گے جس کے نتیجے میں اس وائرس کے مزید پھیلنے کا اندیشہ ہے۔عالمی ادارہ صحت نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ نیا کورونا وائرس ''چین میں ایمرجنسی کی حالت'' کی نشاندہی کرتا ہے تاہم عالمی سطح پر اس حوالے سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ ہفتہ کو لندن کے امپیریل کالج میں متعدی بیماریوں کے ماہرین کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ وباء ایک عالمی صحت کے واضح خطرے کی نشاندہی کرتی ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...