کورونا وائرس: دنیا بھر میں 47 لاکھ افراد متاثر، سوا تین لاکھ سے زائد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 18th May 2020, 12:49 PM | عالمی خبریں | ملکی خبریں |

بیجنگ؍جنیوا؍نئی دہلی، 18؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ 19) سے دنیا بھر میں اب تک 47.13 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر جبکہ اس وبا سے 3.15 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت ہو چکی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق متاثرین کی مجموعی تعداد 4713620 ہوگئی جبکہ کل 315185 لوگوں کی اس بیماری سے موت ہو چکی ہے۔

ہندوستان میں بھی کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں 11 ویں نمبر پر ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاک شدگان کی تعداد میں بالترتیب 5242 اور 157 کا اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں اس کے انفیکشن سے اب تک 96169 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 3029 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 36824 لوگ مکمل طورشفایایاب بھی ہو چکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ دنیا میں سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں 1486515 افراد متاثر ہیں جبکہ 89562 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ روس میں بھی كووڈ -19 کے کیسز انتہائی تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور اس انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 281752 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 2631 اموات ہو چکی ہے۔

یوروپ میں شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 31908 افراد ہلاک اور235425 لوگ اس وبا سے متاثرہ ہوئے ہیں۔ اسپین میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کا کوئی کیس یا اس بیماری سے موت کا کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ یہاں کل 230698 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 27563 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 84048 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4638 اموات ہوئی ہے۔ اس وائرس کے حوالہ سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی اموات کے 80 فیصد کیسز 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔ یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی صورت حال کافی خراب ہیں۔ فرانس میں اب تک 179693 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 28111 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 176369 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 7962 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ یہاں اب تک اس وبا سے 244995 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 34716 لوگوں نے اس وبا سے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ ترکی میں کورونا وائرس سے اب تک 149435 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا سے 4140 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس سے شدید متاثر خلیجی ملک ایران میں 120198 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6988 افراد کی اس وبا سے موت ہوئی ہے۔ برازیل میں 16118 بیلجیم میں 9052، ہالینڈ میں 5699، کینیڈا میں 5903، میکسیکو میں 5177، سویڈن میں 3679، سوئٹزرلینڈ میں 1881، آئر لینڈ میں 1543 اور پرتگال میں 1218 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

اس کے علاوہ پڑوسی ملک پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1352 معاملے سامنے آئے اور اس بیماری سے مزید 39 افراد کی موت ہو گئی۔ یہاں اب تک کے کیسز میں متاثرین کی مجموعی تعداد 40151 ہو گئی ہے جبکہ 873 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...