مہاراشٹر میں کورونا ویکسین کا بحران، 3 روزہ اسٹاک باقی، کئی مراکز ہو سکتے ہیں بند

Source: S.O. News Service | Published on 8th April 2021, 10:18 AM | ملکی خبریں |

ممبئی ، 8؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) مہاراشٹر میں کئی مقامات پر کورونا ویکسین کی قلت کا سامنا ہے اور کئی مقامات پر محض تین دن کا اسٹاک باقی رہ گیا ہے۔ ممبئی سمیت دوسرے کئی شہروں میں ویکسین کا ذخیرہ بہت تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔ ریاست کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے این ڈی ٹی وی سے بتایا کہ اس مسئلہ سے مرکزی حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

راجیش ٹوپے نے کہا کہ ’’ریاست میں ویکسین کا اسٹاک محض تین دنوں کے لئے ہی کافی ہوگا۔ ہم نے مرکز سے گزارش کی ہے کہ وہ ہمیں مزید ویکسین مہیا کرائے۔ یہ حالت اس ریاست کی ہے جہاں ہر روز کورونا کے سب سے زیادہ مریضوں کی تشخیص ہو رہی ہے۔ ممبئی میں بھی محض تین دن کا اسٹاک بچا ہوا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے ان کی مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن سے منگل کے روز ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ بات ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ’’آج کی تاریخ میں 14 لاکھ ڈوز دستیاب ہیں، یہ صرف تین دنوں کا ہی اسٹاک ہے۔ اگر ہم نے ہر روز 5 لاکھ ویکسین بھی دیں تو ہر ہفتہ 40 لاکھ ڈوز درکار ہوں گی۔ ڈاکٹر ہرش وردھن سے ہم نے کہ کہ ہمارے کئی ویکسینیشن سینتروں پر ویکسین نہیں ہے، جس کی وجہ سے انہیں بند کرنا پڑا ہے۔ ڈوز کی قلت کی وجہ سے لوگوں کو واپس بھیجنا پڑ رہا ہے۔ لہذا آپ ہمیں ویکسین مہیا کرائیں۔‘‘

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن نے بھی ایسا ہی کہا ہے کہ ریاست میں کورونا ویکسین کی کمی ہے اور اسٹاک جلد ختم ہونے جا رہا ہے۔ ممبئی کے میئر کشوری پیڈنیکر نے کہا کہ ممبئی میں ویکسین کا اسٹاک ختم ہونے والا ہے۔ ہم سرکاری اسپتالوں کو زیادہ سے زیادہ خوراک فراہم کر رہے ہیں۔ ہمارے پاس کووی شیلڈ کی تقریباً ایک لاکھ خوراکیں ہی بچی ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ مہاراشٹر کورونا کی دوسری لہر سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ہے۔ پہلی لہر میں بھی یہاں کی حالت ایسی تھی لیکن دوسری لہر نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ ہندوستان میں بدھ کی صبح گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1.15 لاکھ معاملے رپورٹ ہوئے، جو ملک میں کورونا کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔