کووِڈ اَپ ڈیٹ: یلاپور میں بس کنڈکٹر نکلا کووِڈ پوزیٹیو۔ ضلع شمالی کینرا میں آج پوزیٹیو نکلی6افرادکی جانچ رپورٹ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd June 2020, 7:30 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 22/جون (ایس او نیوز) مہاراشٹرا سے ضلع اُترکنڑا لوٹنے والوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو  آنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، آج پیر کو ضلع کے مختلف تعلقہ جات سے چھ کورونا معاملات سامنے آئے ہیں جس میں پانچ لوگ مہاراشٹرا سے لوٹے ہوئے لوگ ہیں ایک  شخص   یلاپور سے بنگلورو کے لئے 11جون کو سفر کرنے اور13جون کو واپس لوٹنے والے سرکاری بس کا کنڈکٹر  ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  بس کنڈکٹر  کے اندر کورونا سے متاثر ہونے کی علامات دکھائی دینے کے بعد اس کو کوارنٹین میں رکھا گیا تھا۔  18جون کو تعلقہ اسپتال میں علاج کے لئے لایا گیا جہاں سے اس کے گلے کے تھوک کا نمونہ 18جون کو جانچ کے لئے روانہ کیا گیا۔ اب معلوم ہوا ہے کہ اس کی رپورٹ کووِڈ پوزیٹیو نکلی ہے۔یہ شخص یلاپور میں ایک کرایے کے مکان میں رہتا ہے، جس میں کے ایس آر ٹی سے تعلق رکھنے والے 6 دیگر اہلکار بھی اسی کے ساتھ قیام کرتے ہیں۔ اس وقت ان لوگوں کومریض کے ابتدائی رابطے کے طور پر کوارنٹین کیاگیا ہے اور ان کے گلے سے سیمپل لے کر جانچ کے لئے روانہ کیے گئے  ہیں۔اس کے رابطے میں آنے والے مزید لوگوں کی نشاندہی کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ یلاپور بس ڈپو کے تمام عملے کی جانچ کی جارہی ہے۔

ساتھ  ساتھ ضلع انتظامیہ، تعلقہ انتظامیہ اور پولیس محکمے کی طرف سے عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ اگر مندرجہ بالا تاریخ کو کے ایس آر ٹی سی بس نمبر KA 31 F 1577کے ذریعے یلاپور سے بنگلورو یا واپسی میں سفرجس کسی نے کیا ہے وہ فوری طور پر متعلقہ محکمہ سے رابطہ قائم کرے اوراپنی طبی جانچ کروالے۔

   دوسری طرف  ضلع کے  بھٹکل سے ایک 75 سالہ شخص، یلاپور سے 13 سالہ لڑکا، سداپور سے 50 سالہ شخص، جوئیڈا سے 19 سالہ لڑکی  اور  ہوناور سے ایک 60 سالہ عورت کی رپورٹ بھی کورونا پوزییٹو ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ یہ پانچوں لوگ مہاراشٹرا سے لوٹے تھے ۔

اس طرح ضلع میں اب تک جملہ متاثرین کی تعداد 144ہوگئی ہے جن میں سے صرف 38معاملے فی الحال ایکٹیو اور زیر علاج ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔