ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ 66 ہزار سے زائد کیسز، 56383 افراد شفایاب

Source: S.O. News Service | Published on 13th August 2020, 9:38 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،13؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں کورونا وائرس کی خوفناک صورتحال کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 66 ہزار سے زائد نئے معاملے سامنے آئے ہیں، وہیں سب سے زائد 56383 افراد اس وبا سے صحت باب ہوئے ہیں۔

مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جاب سے جمعرات کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں سب سے زائد 66999 کورونا کے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2396638 ہوگئی ہے۔ راحت کی بات ہے یہ ہے کہ اس دوران ایک ہی دن میں سب سے زائد 56383 افراد کے صحت یاب ہونے سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1695982 لاکھ ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 942 افراد کی ہلاکت سے ہلاکتوں کی تعداد 47033 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران ملک میں ایکٹو کیسز 9674 بڑھ کر 653622 ہو گئے ہیں۔

ملک میں اب ایکٹو کیسز 27.27 فیصد، صحت یابی کی شرح 70.77 فیصد اور شرح اموات 1.96 فیصد ہے۔

کورونا سے سب سے زائد متاثرہ مہا راشٹر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 1040 کم ہو کر 147820 ہوگئی اور 344 افراد کی ہلاکت سے ہلاکتوں کی تعداد 18650 ہو گئی ہے۔ اس دوران 13408 افراد صحت یاب ہوئے ہیں، جس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 381843 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زائد ایکٹو کیسز اسی ریاست میں ہیں۔

آندھرا پردیش میں مریضوں کی تعداد 2828 بڑھنے سے ایکٹو کیسز 90425 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 2296 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، وہیں 6676 افراد کی صحت یابی سے مجموعی طور پر 161425 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔