اُڈپی میں کورونا نے ڈھایا قہر، ایک ہی دن 210 معاملات سامنے آنے پر ریاست بھر میں تشویش؛ کرناٹک میں کورونا معاملات میں اول نمبر پر پہنچ گیا اُڈپی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd June 2020, 7:47 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 2/جون (ایس او نیوز)  کرناٹک کے ساحلی ضلع اُڈپی میں  آج منگل کو ایک ہی دن 210 کورونا پوزیٹو کے معاملات سامنے آنے کے بعد نہ  صرف ساحلی علاقوں بلکہ پوری ریاست میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ایک  ماہ قبل تک اُڈپی میں کورونا کے کوئی معاملات نہیں تھے مگر مہاراشٹرا کی سرحد کھلتے ہی یہاں  کورونا نے سر اُٹھانا شروع کردیا  اور اب حالت اتنی تشویشناک ہوگئی ہے کہ ایک ہی دن 210 کورونا پوزیٹو ہونے کی  بات معلوم ہوئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  اُڈپی میں کل تک  کورونا کے 260 معاملات تھے، مگر آج اچانک 210 معاملات کا اضافہ ہوجانے سے  ضلع میں کورونا معاملات کی تعداد بڑھ کر  470 کو پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی  ریاست بھر میں کورونا  مریضوں   میں اُڈپی کا نام سب سے اوپر آگیا ہے، دوسرے نمبر پر کلبرگی تیسرے نمبر پر بنگلور(اربن)  ہے۔

بنگلور میں  روینو منسٹر آر اشوک نے اخبارنویسوں کو   بتایا کہ  اُڈپی میں آج کورونا کے جو 210 معاملات سامنے آئے ہیں اُن میں  زیادہ تر لوگ مہاراشٹرا سے لوٹ کر آئے ہوئے لوگ ہیں جنہیں اُڈپی میں پہنچتے ہی کورنٹائن کیا گیا تھا۔ اشوک نے بتایا کہ  اب تک مہاراشٹرا سے 20 ہزار لوگ اُڈپی پہنچ چکے ہیں، ان کے مطابق  زیادہ تر ممبئی اور پونا سے اُڈپی لوٹنے   والوں میں کورونا کے اثرات پائے جارہے ہیں۔

ایک اور ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ  اُڈپی میں زیادہ تر اُن لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے جن کو کورنٹائن کی میعاد مکمل ہونے کے بعد گھر جانے کی اجازت دی گئی تھی،  اور گھر پہنچنے کے بعد ان لوگوں کی رپورٹ پوزیٹو آئی ہے۔ یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد متاثرین کے گھروالوں میں بھی اضطراب پایا جارہاہے۔  خیال رہے کہ اُڈپی میں صبح سے لے کر شام تک کوئی لاک ڈاون نہیں ہے اور دن کے اوقات میں ضلع بھر میں لوگوں کی کافی چہل پہل بھی پائی  جاتی ہے۔ایسے میں کورونا وائرس کن کن جگہوں پر پھیل چکا ہے، اس کا اندازہ لگانا ممکن نظر نہیں آرہا ہے۔

اُڈپی میں آج ایک ہی دن مہاراشٹرا سے لوٹنے والوں میں اتنی بڑی تعداد کورونا پوزیٹو ہونے کی اطلاع  کے بعد  وزیر داخلہ  بسوراج بومائی نے  بنگلور میں اخبارنویسوں کو بتایا ہے  کہ  مہاراشٹرا  سمیت پانچ ریاستوں سے کرناٹک میں داخل ہونے والوں کو کورونا کے آثار نہ پائے جانے کی صورت میں  سات دنوں تک سرکاری کورنٹائن پھر سات دن ہوم کورنٹائن کیا جانا طئے پایا تھا، مگر اب اُڈپی میں اتنی بڑی تعداد میں مہاراشٹرا سے لوٹنے والے لوگوں میں کورونا کے اثرات پائے جانے پر  اب دیگر ریاستوں سے کرناٹک آنے والوں کے لئے جاری   گائیڈلائنس  پر نظر ثانی کی جارہی ہے ۔

ویسے تو روینو منسٹر آر اشوک نے  بتایا ہے کہ اُڈپی میں آج ایک ہی دن کورونا کے  210 معاملات سامنے آئے ہیں، لیکن سرکار کی طرف سے   فی الحال ہیلتھ بلٹین موصول نہیں ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...