آج 16 پوزیٹیو آنے والوں میں تین دبئی سے اور آٹھ وجے واڑہ سے لوٹے لوگ شامل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th July 2020, 7:16 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 4/جولائی (ایس او نیوز) بھٹکل کے آج جن 16 لوگوں کی رپورٹ کورونا  پوزیٹیو آئی ہے، اُن میں سے تین لوگ دبئی سے آئے ہوئے لوگ ہیں، آٹھ لوگ وجئے واڑہ ،  تین لوگ  اُترپردیش  اور مہاراشٹرا سے لوٹا ہوا ایک شخص بھی آج کی لسٹ میں شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ دبئی سے  لوٹے ہوئے جن تین لوگوں کی رپورٹس  آج  پوزیٹیو آئی ہے، یہ لوگ ہوم کورنٹائن میں تھے اور دوسری مرتبہ  ان کے سیمپل جانچ کے لئے روانہ کئے گئے تھے، حالانکہ  سرکاری کورنٹائن  مکمل کرنے کے بعد  اور  گھر روانہ کرنے سے پہلے ان کے سیمپل کی جانچ کی جاچکی  تھی اور رپورٹ نیگیٹیو آچکی تھی، مگر دوسری مرتبہ  جانچ کرنے پر   ان کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔ ان میں 33 سالہ شخص،  22 سالہ لڑکی اور  42 سالہ شخص شامل ہیں۔ یاد رہے کہ  2/جولائی کو بھی بھٹکل کے  جن 11 لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو آئی تھی، اُن میں سے نو لوگ بھی دبئی سے لوٹ کر آئے ہوئے لوگ تھے جن کی ابتدائی رپورٹ نیگیٹیو آنے کے بعد دوبارہ جانچ کرنے پر رپورٹ پوزیٹیو آئی تھی۔

آج پوزیٹیو آنے والوں میں وجئے واڑہ سے لوٹے ایک ہی خاندان کے سات لوگ بھی شامل ہیں جن میں  آٹھ سالہ لڑکی، دو سالہ بچی، 28 سالہ شخص، 15 سالہ لڑکا، 13 سالہ لڑکی، 4 سالہ لڑکا اور 2 سالہ بچہ شامل ہیں، اسی طرح وجئے واڑہ سے لوٹنے والوں میں ایک  36 سالہ خاتون کی رپورٹ بھی پوزیٹیو آئی ہے۔ مہاراشٹرا سے لوٹنے والے 47 سالہ شخص، اُترپردیش سے لوٹنے والے 18، 22 اور 35 سالہ شخص  کی بھی رپورٹس آج پوزیٹیو آئی ہے۔ 

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...