دہلی میں کورونا ریکوری شرح 85فیصدسے زیادہ

Source: S.O. News Service | Published on 23rd July 2020, 5:41 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،23؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) پورے ملک میں کل کوروناکے کیسز اب تک کے سب سے زیادہ تھے لیکن دہلی میں اس دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے نئے معاملات کے مقابلہ میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے ریکوری شرح بڑھ کر 85فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔

دہلی حکومت کی وزارت صحت کی طرف سے بدھ کو جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں وائرس کے نئے معاملے 1227رہے اور صحت یاب ہونے والے م1532رہے۔

بیس جولائی کو 54دن کے طویل وقفہ کے بعد یعنی 27مئی کے بعد نئے متاثرین کی تعداد ایک ہزار سے کم 954رہی تھی۔ منگل کو یہ پھر بڑھ کر ایک ہزار سے زیادہ ہوگئی تھی۔

وزارت صحت کے مطابق بدھ کو 1227نئے مریضوں سے مجموعی تعداد ایک لاکھ 26ہزار 323پر پہنچ گئی۔ اس دوران 1532مریضوں کے صحت یاب ہونے سے یہ تعداد بڑھ کر 1,07,650یعنی 85.21فیصد پر پہنچ گئی تھی۔

راجدھانی دہلی میں 29مزید لوگوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 3719ہوگئی ہے۔ راجدھانی میں بدھ کو فعال معاملات کی تعداد گزشتہ روز کے 15,228سے کم ہوکر 14954رہ گئی۔

کوروناجانچ میں گزشتہ کچھ دنوں میں آئی تیزی سے مجموعی جانچ کا اعداد وشمار 871371پر پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دہلی میں 20060ٹیسٹ کئے گئے۔ اس میں آر ٹی پی سی آر جانچ 5250اور ریپڈ اینٹی جن جانچ 14810تھی۔ دہلی میں دس لاکھ کی آبادی پر جانچ کی اوسط 44282ہے۔

دہلی میں کورونا بیڈ کی مجموعی تعداد 15475ہے جن میں سے 3342 بھرے ہوئے ہیں اور 12133خالی ہیں۔ ہوم آئسولیشن میں مریضوں کی تعداد بھی کم ہوکر 7966رہ گئی ہے۔ حالانکہ دہلی میں اس دوران کنٹینمنٹ زون کی تعداد سات بڑھ کر 693ہوگئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...