مہاکمبھ کے بعد اتراکھنڈ میں کورونا انفیکشن کی رفتار میں 8814 فیصد کا اضافہ

Source: S.O. News Service | Published on 17th April 2021, 11:52 AM | ملکی خبریں |

ہریدوار، 17؍اپر یل (ایس ا ونیوز؍ایجنسی) اتراکھنڈ مہاکمبھ کو بھلے ہی سادھو سنتوں نے ختم ہونے کا اعلان کر دیا ہے، لیکن اب اتراکھنڈ میں ’کورونا کمبھ‘ شروع ہونے کی علامت دکھائی دینے لگی ہے۔ کئی اکھاڑوں میں تو اس بات کو لے کر مہابھارت بھی شروع ہو گیا ہے کہ کون کورونا پھیلاؤ کی وجہ بنا۔ سبھی اکھاڑے اب ایک دوسرے کو کورونا انفیکشن کے لیے ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔ بیراگی اکھاڑے کا الزام ہے کہ سنیاسی اکھاڑوں کی وجہ سے کورونا انفیکشن پھیلا ہے۔ ’دینک بھاسکر‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق نرموہی اکھاڑے کے سربراہ مہنت راجندر داس نے کمبھ میں بڑھے انفیکشن کے لیے اکھاڑا پریشد کے سربراہ مہنت نریندر گری کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

غور طلب ہے کہ ہریدوار کمبھ میں آئے کم از کم 50 سادھو اب تک کورونا انفیکشن کے شکار پائے جا چکے ہیں۔ علاوہ ازیں 200 سے زیادہ سادھوؤں کی کورونا رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔ ان معاملوں کو دیکھتے ہوئے ہی نرنجنی اکھاڑے نے 15 دن پہلے ہی کمبھ میلہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ اس اکھاڑے کے 17 سادھو-سَنتوں کی کورونا رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ اکھاڑے کے سکریٹری رویندر پوری خود انفیکشن کے شکار پائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اکھل بھارتیہ شری پنچ نروانی اکھاڑے کے مہامنڈلیشور 65 سالہ کپل دیو داس کی موت بھی ہو چکی ہے۔

دینک بھاسکر نے جو اعداد و شمار اپنی رپورٹ میں پیش کیے ہیں، اس کے مطابق ہریدوار کمبھ شروع ہونے کے بعد سے اتراکھنڈ میں کورونا انفیکشن کی رفتار میں 8814 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ بھاسکر کے مطابق 14 فروری سے 28 فروری تک اتراکھنڈ میں محض 172 لوگ انفیکشن کے شکار پائے گئے تھے۔ بعد ازاں یکم اپریل سے 15 اپریل کے درمیان 15333 لوگ کورونا کی زد میں آئے۔ اس طرح 14 فروری سے 14 اپریل کے درمیان اضافہ کی شرح 8814 فیصد ہوتی ہے۔

اس درمیان ہر روز سامنے آ رہے نئے کورونا کیسز کی تعداد میں بھی اضافہ درج کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ فروری تک ہر دن صرف 30 سے 60 لوگ کورونا متاثر ملتے تھے۔ اب یہ تعداد بڑھ کر 2000 سے 2500 تک ہو گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں حالات مزید خوفناک ہو سکتے ہیں۔

دوسری طرف ہریدوار میلہ اسپتال میں روز تقریباً 150 لوگوں کی جانچ کی جا رہی ہے جن میں سے 20 سے 25 لوگ متاثرہ مل رہے ہیں۔ اسپتال ملازمین نے بتایا کہ بیشتر افراد کو اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے اور سارے وارڈ فل ہو رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انفیکشن کے شکار پائے گئے بیشتر افراد اتر پردیش، گجرات، مہاراشٹر اور راجستھان وغیرہ ریاستوں سے آئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

جمعیۃ علماء ہند کے سابق ناظم عمومی اور موجودہ نائب صدر مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال پر ملال

         جمعیۃ علماءہندکےنائب صدر،جانشین امام اہل سنت مولاناعبدالعلیم فاروقی ؒکےسانحہ ارتحال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے  مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر) نےکہاکہ مولانا ایک  تاریخی ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔