کاسرگوڈ میں پھر بڑھ رہے ہیں کورونا پوزیٹیو معاملات۔ ڈینگی بخار کے مریضوں میں بھی ہورہا ہے اضافہ 

Source: S.O. News Service | Published on 14th June 2020, 5:20 PM | ساحلی خبریں |

کاسرگوڈ،14؍جون (ایس او نیوز) کاسرگوڈ میں پھر ایک بار کووِڈ 19کی نئی لہر چل پڑی ہے، جس کے تحت 13جون کو 9نئے پوزیٹیو معاملات سامنے آئے ہیں۔
  
 خیال رہے کہ گزشتہ 2مرحلوں میں کاسرگوڈ ضلع انتظامیہ، محکمہ صحت اور پولیس کی مشترکہ کوششوں سے اس وباء پر قابو پالیا گیا تھا۔ لیکن اب جو تیسرا مرحلہ شروع ہوا ہے تو اس میں متاثرین کی تعداد183ہوگئی ہے اور ان میں سے 109مریض صحت یاب ہوکر اسپتالوں سے ڈسچارج کیے جاچکے ہیں۔ سنیچر کے دن پوزیٹیو نکلنے والے 9میں سے 7افراد دبئی سے واپس لوٹے ہوئے ہیں اور دو مریض مہاراشٹرا سے لوٹے ہیں۔اس وقت کاسر گوڈ ضلع میں 3,222افراد نگرانی میں رکھے گئے ہیں جبکہ 338کو آئسولیشن میں زیر علاج رکھا گیا ہے۔

 ادھر دوسری طرف کاسرگوڈ ضلع میں ڈینگی بخار کے مریضوں میں بھی اضافہ دکھائی دے رہا ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق اس وقت ضلع کے مختلف اسپتالوں میں 50سے زیادہ ڈینگی کے مریض زیر علاج ہیں۔ کاسرگوڈکے مضافا ت میں ڈینگی کے اثرات بڑھ گئے ہیں جبکہ کاسرگوڈ میونسپالٹی کے حدود میں بھی کچھ لوگ ڈینگی سے متاثر ہوگئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔