اُترکنڑا میں آج کورونا کے 95 معاملات کی تصدیق؛ ہلیال میں 50 اور بھٹکل سے سامنے آئے 18 کیسس؛ 89 لوگ ہوئے اسپتالوں سے ڈسچارج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd July 2020, 8:35 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 23 جولائی (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا میں آج قریب سو لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی ہے، البتہ شام ہونے تک  95 معاملات کی تصدیق ہوچکی  ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ہلیال میں آج بھی سب سے زیادہ 50 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے اور یہاں کی بڑھتی تعداد پر عوام میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  سرسی اور یلاپور سے چھ ، چھ ، کاروار سے 5، منڈگوڈ، ہوناور  اور سداپور سے دو، دو انکولہ سے تین  اور کمٹہ میں ایک کی رپورٹ پوزیٹیو آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کی دی گئی اطلاع کے مطابق آج جمعرات کو بھٹکل میں 18 لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے جبکہ 96 کی رپورٹ نیگیٹیو آئی ہے۔ ذرائع کی مانیں تو آج جن 18 لوگوں کی رپورٹس پوزیٹیو  آئی ہے ، اُس میں دبئی سے آئے ہوئے دو لوگ بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ بھٹکل نوائط کالونی کی رہنے والی  ایک 24 سالہ خاتون جو ہوٹل میں کورنٹائن میں تھی  اُس کی رپورٹ آج پوزیٹیو آئی ہے، اسی طرح اسکول میں کورنٹائن  کارگیدے کے ایک 49 سالہ شخص کی بھی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔ یاد رہے کہ  ان سبھوں کو کل بدھ کو 14 دن  کے کورنٹائن کے بعد  گھر روانہ کیا گیا تھا اور گھر پر سات دن مزید کورنٹائن کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

بھٹکل میں آج  جو معاملات سامنے آئے ہیں اُس میں مضافاتی پولس تھانہ کا ایک پی ایس آئی بھی شامل ہے، جبکہ  بیلکے سے 3، بینگرے، موگلی ہونڈا، مُٹھلی اور شازلی اسٹریٹ سے ایک ایک کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔  پتہ چلا ہے کہ  آشا کارکنوں کی طرف سے گھر گھر جاکر عمر رسیدہ (60 سال سے زائد عمر کے) لوگوں کے ریپیڈ ٹیسٹ لئے جارہے ہیں، جس میں آٹھ لوگوں کی رپورٹ آج  پوزیٹیو آئی ہے،  ان آٹھ لوگوں کے تعلق سے اخبار نویسوں کو  اس بات کی جانکاری نہیں دی گئی ہے کہ   یہ کن علاقوں کے ہیں ۔

89 لوگ اسپتال سے ڈسچارج:   ضلع اُترکنڑا کے مختلف تعلقہ جات سے آج 89 لوگ صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  سرسی کے 23، منڈگود اور کمٹہ کے 14، 14، ہوناور کے 16، بھٹکل کے 2، ہلیال کے 9 اور یلاپور کے  ایک شخص کو آج اسپتال یا کوویڈ کییر سینٹر سے چھٹی دے دی گئی ہے اورتمام 89 لوگوں کو گھر روانہ کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔