بھٹکل:کورونا سے متاثرہ لوگ سونارکیری اسکول سے ویمن سینٹر منتقل؛ جےڈی نائیک سمیت کئی لیڈران کی رپورٹ آنی باقی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th July 2020, 10:46 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 4/جولائی (ایس او نیوز) بھٹکل میں  کورونا کے تیسرے حملے میں جہاں ایک طرف دو لوگ جاں بحق ہوگئے وہیں   اب تک  بھٹکل میں 63 لوگ کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں، بھٹکل کی ایک معروف  شخصیت مینگلور اسپتال میں ایڈمٹ ہیں تو دیگر لوگ بھٹکل سونارکیری اسکول اور بھٹکل تعلقہ سرکاری اسپتال میں داخل کئے گئے تھے ۔ اب ان میں سے سونارکیری اسکول میں داخل تمام 18 لوگوں کو  بھٹکل میں قائم کئے گئے نئے کورونا سینٹر بھٹکل ویمن سینٹر میں منتقل کیا گیا ہے۔  پتہ چلا ہے کہ دیگر 44 لوگ جو فی الحال بھٹکل تعلقہ سرکاری اسپتال میں ایڈمٹ ہیں، انہیں  کل اتوار صبح تک شفٹ کیا جاسکتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ جن کی عمر 60 سال یا اس سے زائد ہے، انہیں سرکاری اسپتال میں ہی رکھا جائے گا، اسی طرح اگر کورونا سے متاثر کسی شخص کو بی پی یا دیگر کوئی مرض لاحق ہو تو انہیں بھی اسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔ ویسے بھی اگر کسی میں کورونا  کی علامات نظر آتی ہیں تو انہیں بھی  ویمن سینٹر منتقل نہیں کیا جائے گا۔

جے ڈی نائک سمیت کئی اہم لیڈران کی رپورٹ آنی باقی:  گذشتہ روز بھٹکل  کے جس دلہا کی  موت واقع ہوئی تھی اُس کی شادی کی تقریب میں  بھٹکل کے سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک،  اُڈپی کے سابق رکن اسمبلی ونئے کمار سورکے، بھٹکل کے  بعض اہم ذمہ داران، سیاسی لیڈران  اور ڈاکٹر وغیرہ نے بھی شرکت کی تھی،  بتایا گیا ہے کہ سبھوں  کے  سیمپل کورونا جانچ کے لئے  روانہ کئے جاچکے ہیں اور سبھی لوگ ہوم کورنٹائن میں ہیں، پتہ چلا ہے کہ ابھی تک ان میں سے کسی کی بھی رپورٹس موصول نہیں ہوئی ہے۔

ویمن سینٹر کو کوویڈ۔19 سینٹر بنانے پر اعتراض:   بھٹکل ویمن سینٹر  کو کوویڈ۔19 سینٹر بنائے جانے  پر ہیبلے  میں ویمن سینٹر کے اطراف کے  لوگوں نے سخت اعتراض جتاتے ہوئے  کورونا سے متاثرہ لوگوں کو یہاں رکھنے کی مخالفت کی، مگر بعد میں  اطلاع ملتے ہی پولس جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ سرکل انسپکٹر دیواکر، پی ایس آئی بھرت  وغیرہ نے لوگوں کو سمجھایا کہ  ویمن سینٹر کے اطراف کمپاونڈ بناہوا ہے اور کورونا سے متاثرہ کسی بھی شخص کو کمپاونڈ سے باہر آنے نہیں دیا جائے گا۔ سرکل انسپکٹر نے بتایا کہ  سینٹر کے باہر پولس فورس تعینات رہے گی، لہٰذا کسی کو بھی خوف  کھانے کی ضرورت نہیں ہے۔  سمجھانے بجھانے کے بعد لوگ اپنے اپنے گھر واپس چلے گئے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔