کورونا کی وبا اور دعوت رجوع الی اللہ، اس عنوان کے تحت جماعت اسلامی ہند، کرناٹک کی 15 روزہ مہم کا آغاز

Source: S.O. News Service | Published on 6th August 2020, 12:39 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،6؍اگست (ایس او نیوز)  کورونا کی وبا سے اس وقت پوری انسانیت پریشان ہے۔ اس مرض کا مقابلہ کرنے کیلئے حفاظتی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے لوگ اپنے رب سے رجوع ہوں۔ کورونا جیسی بیماریوں پر قابو پانے کیلئے طبی علاج کے ساتھ روحانی اور اخلاقی طاقت کا ہونا بھی ضروری ہے۔ اس طرح کی وبائیں، بلائیں اللہ تعالٰی کی جانب سے نازل ہوتی ہیں، لہذا اللہ تعالٰی سے مدد مانگتے ہوئے پوری ہمت کے ساتھ اس مرض کا مقابلہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ہند، کرناٹک کے امیر حلقہ ڈاکٹر محمد سعد بلگامی نے بنگلورو میں کیا۔

جماعت اسلامی ہند کی جانب سے کرناٹک بھر میں 5 اگست  سے  20 اگست تک 15 روزہ خصوصی بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔ مہم کا عنوان ہے"کورونا کی وبا اور دعوت رجوع الی اللہ"۔ امیر حلقہ ڈاکٹر محمد سعد بلگامی نے کہا کہ کورونا وبا کی روک تھام کیلئے حکومت اور طبی ماہرین نے جن حفاظتی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے ان پر سختی سے شرعی حدود میں رہ کر عمل کریں۔جماعت اسلامی ہند نے اپنے تحریری پیغام میں عوام بالخصوص مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا کی وبا سے متاثرہ افراد کی بغیر کسی تفریق و تقسیم کے مدد کا کام انجام دیں۔ احتیاطی تدابیر کے سلسلے میں جانکاری فراہم کریں۔ لوگوں میں ہمت، بردباری، توکل، ذکر الہی اور صبر کی تلقین کریں اور حالات کی بہتری کیلئے دعاؤں کا اہتمام کریں۔ عام انسانوں کو خدا اور آخرت کی یاد دلائیں، بندگئی رب کی دعوت دیں اور اس کے تقاضے سمجھائیں۔

اس مہم کے کنوینر اکبر علی نے کہا کہ 15 روزہ بیداری مہم زیادہ تر آن لائن چلائی جارہی ہے۔ سلم اور پسماندہ علاقوں میں آٹو رکشا کے ذریعہ مہم کا پیغام عام کیا جائے گا۔  9 اگست کو آن لائن سمینار منعقد ہوگا، اس سمینار کے ذریعہ مختلف مذاہب کے رہنماؤں کا پیغام پیش کیا جائے گا۔ 16 اگست کو آن لائن سیمپوزیم منعقد ہوگا جس میں طبی ماہرین اور سماجی شخصیات خطاب کرینگی۔ اکبر علی نے کہا کہ جمعہ کے خطبوں اور دیگر پلیٹ فارم کے ذریعہ رجوع الی اللہ کی مہم چلائی جائے گی۔ جماعت اسلامی ہند کے امیر حلقہ ڈاکٹر محمد سعد بلگامی نے کہا کہ کورونا کی وبا کے پیش نظر جوں ہی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا جماعت اسلامی ہند نے ریاست بھر میں راحت کا کام بڑے پیمانے پر انجام دینا شروع کیا۔ مارچ 2020 کے آخری ہفتے سے تقریبا 3 ماہ تک کھانے کے پیکیٹ کی تقسیم، راشن کٹس کی تقسیم، ضرورت مندوں تک مالی مدد فراہم کرنے اسطرح کے کئی راحت کے کام انجام دئے گئے ہیں۔ گزشتہ دو ماہ سے جماعت اسلامی طبی امداد فراہم کرنے کی جانب توجہ دے رہی ہے۔

بنگلورو کے ناظم شہر، جماعت اسلامی ہند، شیخ ہارون صفدر نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران جماعت نے بنگلورو میں ڈیڑھ کروڑ روپئے کی راحت بلالحاظ مذہب و ملت متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کی ہے۔ ان میں 8000 راشن کٹس، روزانہ تین ہزار فوڈ پیکیٹ کی تقسیم، ضرورت مند منتخب خاندانوں میں مالی مدد کی فراہمی اور راحت رسانی کے دیگر کام شامل ہیں۔شیخ ہارون صفدر نے کہا کہ اس وقت بنگلورو میں کورونا کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، لہذا  جماعت اسلامی ہند نے طبی مدد کی فراہمی کیلئے چند اقدامات کئے ہیں۔ جماعت اسلامی کے تحت عوام کی مدد کیلئے  10 کووڈ Kiosk بنائے گئے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں 3 آکسیجن سینٹر شروع کئے گئے ہیں، مزید 2 آکسیجن سینڑ شروع کرنے کی تیاری ہورہی ہے۔ بنگلورو میں موجود جماعت کے 11 شمع کلینک میں عام بیماریوں کی تشخیص اور علاج کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف طبی سہولیات کیلئے بنگلورو میں جماعت اسلامی ہند نے الگ الگ ہیلپ لائن قائم کئے ہیں۔ڈاکٹروں سے رہنمائی کیلئے  080-46809998، مرسی کلینک کیلئے 080-47191133،  آکسیجن کی سہولت کیلئے 080 -47191133، ایمبولینس کیلئے 080-46809998 پر رجوع کیا جا سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...