معیشت کے لیے قہر ثابت ہو رہا کورونا، 24 فیصد ملازمین ہوئے بے روزگار: سروے

Source: S.O. News Service | Published on 24th July 2020, 8:13 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،24؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا وائرس کا قہر ہندوستانی معیشت کے لیے خطرناک ثابت ہو رہا ہے۔ اس کا پتہ اس بات سے بخوبی چلتا ہے کہ لاک ڈاؤن کے بعد ملک میں بے روزگاری لگاتار بڑھ رہی ہے۔ کووڈ-19 بحران کے درمیان 23.97 لوگوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد انھیں ملازمت سے نکال دیا گیا۔ آئی اے این ایس-سی ووٹر کے ذریعہ 1723 لوگوں پر کیے گئے سروے میں یہ جانکاری حاصل ہوئی ہے۔

اس سروے میں کل 8.15 فیصد لوگوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد وہ پہلے کی تنخواہ یا آمدنی پر کام کر رہے ہیں، جب کہ 8.28 فیصد لوگوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کےد وران انھیں تنخواہ میں تخفیف کا سامنا کرنا پڑا۔ سروے میں شامل 3.23 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن سے پہلے فل ٹائم جاب کرتے تھے اور اب پارٹ ٹائم جاب کر رہے ہیں۔

سروے کے دوران یہ بھی پتہ چلا کہ 7.59 فیصد لوگ لاک ڈاؤن کے دوران تنخواہ کے بغیر چھٹی پر بھیج دیے گئے تھے یا پھر ان کا کام رک گیا تھا اور لاک ڈاؤن کے دوران ان کے پاس کوئی آمدنی نہیں تھی۔ اسی درمیان سروے میں شامل 27.72 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ اس دوران حکومت اور کمپنی مالک کے ضابطوں کے اندر کام کر رہے تھے۔ صرف 2.66 فیصد لوگوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ گھر سے کام نہیں کر رہے تھے، لیکن لاک ڈاؤن کے دوران پوری تنخواہ لے رہے تھے۔ حالانکہ 2.32 فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ گھر سے کام نہیں کر رہے تھے اور انھیں تنخواہ مل رہی تھی لیکن وہ کم تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...