لاک ڈاؤن پر حکومت اور اپوزیشن میں اختلاف نہیں: غلام نبی آزاد

Source: S.O. News Service | Published on 9th April 2020, 5:36 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،9؍اپریل (ایس او نیوز؍یو این آئی) کانگریس نے کہا کہ کورونا وائرس کووڈ-19کے خلاف جنگ میں حکمران فریق اور اپوزیشن کے مابین کوئی اختلاف نہیں ہے اور مرکز اور ریاستی حکومتیں لاک ڈاؤن بڑھانے سے متعلق جو فیصلے کریں گی پورا ملک اس کی حمایت کرے گا-

راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر اور کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کی میٹنگ کے بعد بدھ کو یہاں خصوصی پریس کانفرنس میں کہاکہ پورا ملک اس وقت کورونا وائرس کے انفیکشن کے خلاف متحد ہوکر لڑ رہا ہے - ہماری لڑائی اس وقت حکومت سے نہیں کورونا سے ہے اوراس لڑائی میں حکومت اور اپوزیشن ایک ساتھ ہیں -

آزاد نے کہاکہ لاک ڈاؤن کے تعلق سے بیشتر لیڈروں کے موقف میں یکسانیت تھی- خود مودی نے کہاکہ لاک ڈاؤن بڑھانے کے تعلق سے تمام وزرائے سے بات کریں گے اور اس پر سب کی جو رائے ہوگی اس کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا-

 اطلاع کے مطابق مودی 11اپریل صبح وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے غور و خوض کریں گے -21دن کا لاک ڈاؤن14/ اپریل کو ختم ہورہا ہے اور اسے بڑھانے یا ہٹانے کے معاملہ پر مودی وزرائے اعلیٰ سے بات چیت کریں گے - آزاد نے کہاکہ اس وقت ترجیح لوگوں کو بچانا ہے اور ہر حال میں کورونا وائرس کے انفیکشن کو تیسرے مرحلہ میں پہنچنے سے روکنا ہے - اس میں خیال یہ رکھنا ہے کہ سپلائی چین نہیں ٹوٹے اور لوگوں کو ضروری سامان کے تعلق سے دقت نہیں ہو-

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔