ملک بھر میں لاک ڈاون کے چلتے ابناء جامعہ منکی نے منعقد کیا آن لائن اسلامی کوئز کا بہترین مقابلہ؛ چھ ہزار سے زائد لوگوں نے لیا حصہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th April 2020, 10:29 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

25/ اپریل  (ایس او نیوز)  تقریبا ایک ماہ سے ملک بھر میں جو لاک ڈاون چل رہا ہے ، اور لوگ اپنے گھروں میں فراغت کے ایام گذار رہے ہیں اسی مناسبت سے  ان ایام کو قیمتی بنانے  اوران کا وقت ضائع ہونے سے بچا کر امت کو کچھ دینی و اسلامی معلومات فراہم کر کے دین سے اپنے تعلق اور نسبت کا جائزہ لینے کے  مقصد کے تحت ابناء جامعہ منکی نے ہندوستان گیر پیمانہ پر پندرہ روزہ آن لائن اسلامی کوئز کا بہترین مقابلہ کا انعقاد کیا  جس میں  ہندوستان کی بیس سے زائد ریاستوں کے ساتھ ساتھ  بیرون ممالک بالخصوص سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مسقط نیپال وغیرہ سے چھ ہزار سے زائد مساہمین نے حصہ لیا  اوراس اسلامی کوئیز پروگرام کو نہایت کامیاب بنایا۔

پروگرام کے کنوینر  مذکر احمد ندوی جو ابناء جامعہ منکی کے سکریٹری بھی ہیں نے بتایا کہ روانہ 3800 کے اوسط سے مساہمین نے حصہ لیا، ہر دن مختلف موضوعات (ایمانیات ، قرآنیات ، سیرت نبوی ، سیرت صحابہ،  ارکان اسلام ، فضائل ، اسلامی تاریخ اور اہم مقامات و شخصیات کی تصاویر) پر مشتمل دس سوالات ہوتے تھے ،  پندرہ دنوں میں صحیح جواب دینے والوں کی تعداد 288 رہی ، اس کے علاوہ ایک غلطی کرنے والوں کی تعداد 500 سے زائد رہی۔

مولوی مذکر نے بتایا کہ  اس میدان میں ہمارا پہلا تجربہ تھا جو الحمداللہ امید اور تصور سے بڑھ کر کامیاب رہا ، قدم قدم پر اللہ رب العزت کی مدد و نصرت شامل حال رہی۔

تمام پندرہ دنوں میں سب سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے والے  اول،  دوم اور سوم مساہمین کو سرٹیفکیٹ کے ساتھ بالترتیب  5555 روپئے، 3333 روپئے اور 2222 روپئے نقد انعامات  کے حقدار قرار پائے۔

 جن کے نام کمپیوٹرائس اسپن کے ذریعہ قرعہ نکلا تھا، جس کی   تفصیلات  حسب ذیل ہے:
اول مقام  : تعلیم النساء  ،  بھٹکل ، کرناٹک 
دوم مقام  : سارہ عبد الصمد  ، مہاراشٹر 
سوم مقام : ارقم قاضی،  ممبئی ، مہاراشٹر 

اس کے علاوہ 555 روپئے کے پچیس خصوصی انعامات بھی دیئے گئے ۔

بتایا گیا ہے کہ پروگرام میں شریک اکثر لوگوں نے اس مسابقہ کو بے حد سراہا، کافی لوگوں نے کہا کہ اس   انوکھے   کوئز مقابلہ میں حصہ لینا ان کی زندگی کا پہلا تجربہ تھا، بعض احباب نے کہا کہ اس مسابقہ نے ہمیں یہ احساس جگایا کہ ہم دینی تعلیم سے کتنے قریب اور کتنے دور ہیں ، بعضوں نے کہا کہ ہم انعام کی امید سے اس مسابقہ سے جڑے تھے لیکن رفتہ رفتہ اسلامی معلومات سے ہماری ناقص واقفیت نے انعام سے بڑھ کر مطالعہ کی ضرورت کا احساس جگایا۔

آن لائن اسلامی کوئیز مقابلہ کا اغاز مورخہ 6/اپریل کو ہوا تھا جو 20/اپریل تک جاری رہا۔مقابلے تمام  جگہوں اور ہر عمر کے مرد و خواتین کے لئے اوپن تھا اور اس میں کوئی بھی حصہ لے سکتا تھا۔

چونکہ ملک میں لاک ڈاون کی وجہ سے تمام چھوٹے بڑے،  خواتین و حضرات اور طلباء و طالبات سب گھر ہی میں محصور ہوکر رہ گئے  ہیں ، اکثر لوگوں نے فراغت کے ان ایام کو مفید و کار آمد بنانے کے لئے  اس آن لائن اسلامی کوئز مقابلہ  میں حصہ لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...