کورونا انفیکشن نے عالمی سطح پر نئی اونچائیوں کو چھوا، متاثرین کی تعداد ایک کروڑ کے پار

Source: S.O. News Service | Published on 30th June 2020, 10:29 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

جنیوا؍نئی دہلی؍بیجنگ،30؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) عالمی وباء کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اس بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد دنیا بھر میں 1.02 کروڑ ہوگئی ہے اور تعداد اموات کی تعداد بھی پانچ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10275599 تک جا پہنچی ہے جبکہ 504830 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

کووڈ-19 کے معاملے میں، امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے تعداد اموات کے لحاظ سے ، امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کورونا انفیکشن کے 18522 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور اب متاثرین کی کل تعداد 566840 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے 418 اموات کے ساتھ تعداد اموات 16893 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 215125 فعال معاملے ہیں اور اب تک 334822 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔

عالمی سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں اب تک 2587154 افراد کورونا سے متاثر اور 126127 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 1368195 افراد اس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 58314 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ روس میں بھی کووڈ 19 کی وبا رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور 641156 افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں پر انفیکشن کی وجہ سے اب تک 9152 اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس انفیکشن کی وجہ سے برطانیہ میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔ اب تک 311965 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 43575 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

پیرو اور چلی انفیکشن کے معاملے میں دنیا میں بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔ پیرو میں متاثرہ افراد کی تعداد 282365 ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9504 ہے۔ چلی میں اب تک 275999 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5575 ہے۔ اسپین میں اب تک 248970 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 28346 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا نے بہت تباہی مچا ئی ہے۔ یہاں اب تک 240436 افراد کووڈ ۔19 سے متاثر ہوئے ہیں اور 34744 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

خلیجی ملک ایران میں جو کورونا وائرس سے شدید متاثر ہے، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 225205 ہوگئی ہے اور 10670 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کورونا انفیکشن کے معاملے میں میکسیکو فرانس سے آگے نکل گیا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 220657 تک جا پہنچی ہے اور اب تک اس وائرس کی وجہ سے 27121 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوروپی ملک فرانس میں، کورونا وائرس کی وجہ سے صورتحال کافی خراب ہے۔

پڑوسی ملک پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اب تک یہاں 206512 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4167 افراد فوت ہوگئے ہیں۔ فرانس میں اب تک 201522 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 29816 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 198613 ہوگئی ہے اور 5115 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جرمنی میں 193761 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 8961 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

چین جو دنیا میں عالمی وبا کے پھیلا کا مرکز سمجھا جاتا ہے، اب تک 83531 افراد متاثر اور 4643 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس نے بلجیم میں 9732، کناڈا میں 8566، نیدرلینڈ میں 6107، سویڈن میں 5310، ایکواڈور میں 4502، سوئٹزرلینڈ میں 1956، آئرلینڈ میں 1735 اور پرتگال میں 1568 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔