ہوائی سفر کرنے والے 800 افراد کورونا متاثر پائے گئے

Source: S.O. News Service | Published on 9th July 2020, 12:31 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،9؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  گھریلو پروازیں دوبارہ شروع ہونے کے بعد تقریباً ڈیڑھ ماہ میں 800 افراد سے زیادہ ہوائی سفر کے بعد کووڈ۔19 سے متاثر پائے گئے ہیں لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ طیارے کے اندر وائرس کے پھیلنے کا اب تک کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ شہری ہوابازی کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری اوشا پاڑھی نے آج بتایا کہ 25 مئی سے دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے تقریباً 27 لاکھ افراد ہوائی سفر کر چکے ہیں۔ ان میں 800 سے کچھ زیادہ افراد کے کووِڈ۔19 سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27 لاکھ مسافروں میں محض 800 کورونا متاثر ہوئے ہیں جو بے حد کم ہے۔

پی ایچ ڈی چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے شہری ہوابازی کے شعبے پر منعقد ایک ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے اوشا پاڑھی نے کہا کہ جو لوگ ہوائی سفر کے بعد متاثر پائے گئے تھے ان کے رابطے میں آنے والے متاثرین کے بارے میں مکمل معلومات اکٹھا کی گئیں۔ ان کے بازو میں، ان کے آگے اور پیچھے بیٹھنے والے تمام مسافروں کے بارے میں معلومات لی گئیں اور ان کی صحت پر نظر رکھی گئی۔ ان میں سے کوئی بھی کورونا متاثر نہیں پایا گیا ہے۔

مستقبل میں غیر یقینی کی صورتحال کی بات قبول کرتے ہوئے اوشا پاڑھی نے کہا کہ اس درمیان امید کی کرن بھی نظر آ رہی ہے۔ مکمل لاک ڈاؤن کے دوران ’لائف لائن پرواز‘ کے ذریعے جس طرح وقت پر میڈیکل سامان کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا وہ قابل تعریف ہے۔ اسی سلسلے میں انہوں نے بیرون ملک پھنسے ہندوستانیوں کو واپس لانے کے لیےشروع کیے گئے ’وندے بھارت مشن‘ کا بھی ذکر کیا۔

کفایتی ہوابازی کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی اسپائس جیٹ کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر اجے سنگھ، پرائیویٹ ایئرلائنس ایئر ایشیا انڈیا کے سی ای او سنیل بھاسکرن، ملک کی سب سے بڑی ایئر لائن انڈگو کے چیف اسٹریٹجی افسر سنجے کمار اور پی ایچ ڈی کے صدر ڈے کے اگروال سمیت کئی مقررین نے پروگرام میں اظہار خیالات کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...