دہلی سے مورینہ جا رہے شخص کی 200 کلو میٹر سفر کے بعد موت ’بھوک سے گئی جان‘

Source: S.O. News Service | Published on 29th March 2020, 11:07 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،29؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا وائرس کی دہشت اور لاک ڈاؤن کے درمیان دہلی سے مزدوروں کا اپنے گاؤں کی طرف پیدل سفر ہنوز جاری ہے۔ دریں اثنا، ایک شخص کی پیدل اپنے گاؤں جاتے وقت راستے میں موت ہو گئی۔ دہلی سے پیدل مورینہ (مدھیہ پردیش) کے بڑپھرا گاؤں کے لئے نکلے 39 سالہ شخص نے آگرہ کے سکندرا تھانہ علاقہ میں ہی دم توڑ دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ موت سے قبل رنویر نامی یہ شخص 200 کلومیٹر پیدل چل چکا تھا۔

بتایا جا رہا ہے کہ جمعہ کی شام 3 بجے رنویر اپنے ساتھیوں کے ساتھ دہلی سے اپنے گاؤں کے لئے روانہ ہوا تھا۔ شام کو 6 بجے اس نے اپنی بہن پنکی، جس کی شادی امباہ میں ہوئی ہے۔ فون کر کے بتایا کہ وہ فرید آباد آ گیا ہے اور جلد ہی گھر پہنچ جائے گا۔ ہفتے کی صبح آگرہ پہنچنے کے بعد اس کے ساتھی وہاں سے چلے گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ رنویر سنگھ کی صبح 6.30 بجے سکندرا پولیس اسٹیشن کے علاقے میں سڑک کنارے پر موت ہو گئی۔

وہیں، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ رنویر کی موت بھوک اور پیاس کی وجہ سے ہوئی ہے۔ جبکہ سکندرا پولیس اسٹیشن کے انچارج کلدیپ سنگھ کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ دل کا دورہ پڑنا بتائی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق رنویر سنگھ دہلی کے ایک ہوٹل میں ٹفن پہنچایا کرتا تھا۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہوٹل کے مالک نے اس کی چھٹی کر دی تھی۔

رنویر کے بعد اس کے کنبہ میں بزرگ والدہ کے علاوہ اہلیہ ممتا، بیٹی گیتا، آرادھیا اور بیٹا انشو رہ گئے ہیں۔ رنویر تین سال قبل اپنے خاندان کی پرورش کے لئے نوکری کی تلاش میں دہلی آیا تھا۔ ہفتہ کی شام جب رنویر کی لاش بڑپھرا گاؤں پہنچی تو وہاں ماتم چھا گیا۔ بیوی، بچوں اور بوڑھی ماں کا رو رو کر برا حال ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو ایئر پورٹ پر بم رکھنے کا معاملہ ؛ ملزم آدتیہ راؤ سے پوچھ تاچھ کیلئے مرکزی وزارت داخلہ سے اجازت کا انتظار

گودی میڈیا نے منگلورو ایئر پورٹ پر بم رکھ کر تہلکہ مچانے والے سنگھ پریوار سے جڑے نوجوان آدتیہ راؤ کے معاملہ پر پوری طرح اب تک خاموشی اختیار رکھی ہے اور اب تک اس سلسلہ میں کوئی خبر ہی نہیں دی گئی تھی، اس معاملہ پر پردہ ڈالنے کی بھی کوشش جاری ہے ،

مزدوروں کا 85 فیصد ریل کرایہ مرکز کے ذریعہ ادا کرنے کا جھوٹ عدالت میں بے نقاب

مہاجر مزدوروں کو ان کے آبائی وطن روانہ کرنے کے لیے ریلوے کا 85 فیصد کرایہ مرکزی حکومت کی جانب سے ادا کیے جانے کا بی جے پی کاجھوٹ آج اس وقت بے نقاب ہوگیا جب سپریم کورٹ کے روبرو مرکزی حکومت کے سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ریلوے کرائے کا پورا خرچ ریاستی حکومتوں ...

بنگال بی جے پی صدردلیپ گھوش کا شرمناک بیان، کہا ”ٹرینوں میں مزدوروں کی موت معمولی واقعہ“

مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے شرمک اسپیشل ٹرین میں بھوک اور پیاس کی وجہ سے ہونے والی اموات کو 'معمولی اور چھوٹا' واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے لیے انڈین ریلوے کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اس چھوٹے سے واقعے کو حد سے زیادہ حساس ...

کورونا بحران میں ہندوستانی معیشت کو لگا جھٹکا، ترقیاتی شرح نمو کم ہو کر 4.2 فیصد رہ گئی

مینوفیکچرنگ اور کنسٹرکشن شعبے کے کمزور مظاہرے کے سبب مالی برس 20-2019 میں مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 19-2018 کے 6.1 فیصد سے کم ہو کر 4.2 فیصد رہ گئی۔ سینٹرل اسٹیٹِسٹِک آفس (مرکزی شماریاتی دفتر) کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 31 مارچ 2020 کو ختم گزشتہ مالی ...

وزیراعظم نریندر مودی سے امیت شاہ کی ملاقات، لاک ڈاؤن 5 پر وزرائے اعلی کی رائے سے واقف کرایا

چوتھے مرحلہ کا لاک ڈاون ختم ہونے سے دو دن قبل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج یہاں وزیراعظم نریندر مودی سے اس بارے میں تفصیلی بات چیت کی اور انہیں اس سے متعلق ریاستوں کے وزرائے اعلی کی رائے اور مشوروں سے واقف کرایا۔

مغربی بنگال حکومت کا بڑا فیصلہ، یکم جون سے مساجد سمیت تمام عبادت گاہیں کھولنے کی اجازت

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے یکم جون سے ریاست میں مذہبی مقامات کو کھولنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مندر، مسجد گرودوارہ اور دیگر مذہبی مقامات کھولے جائیں گے مگر 10 سے زیادہ افراد ایک ساتھ جمع نہیں ہوسکتے ہیں۔