فرانس میں کورونا: جزوی لاک ڈاؤن کا اطلاق، وزیر ثقافت روزلین بھی متاثر

Source: S.O. News Service | Published on 21st March 2021, 12:15 PM | عالمی خبریں |

پیرس، 21؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) فرانس نے حالیہ ہفتوں میں کوویڈ انفیکشن میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے جزوی طور پر لاک ڈاؤن کو دوبارہ نافذ کر دیا ہے۔ دریں اثنا، فرانسیسی وزیر ثقافت روزلین بیچلیٹ کورونا وائرس کی وبا (کووڈ ۔19) سے متاثر ہونے کے بعد آئسو لیشن میں چلی گئی ہیں۔

روزلین بیچلیٹ نے ہفتے کی شام ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’میں نے سانس کی پریشانی کے بعد ایک ٹسٹ کرایا جس میں مجھے کورونا وائرس ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ میں قرنطینہ میں ہوں۔ میں آئندہ ہفتے کے لئے اپنا شیڈول ترتیب دوں گی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ وہ یومیہ بنیاد پر اپنی طبیعت کے بارے میں معلومات فراہم کرتی رہیں گی۔

امریکہ میں جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق فرانس میں وباء شروع ہونے کے بعد سے اب تک 4.2 ملین سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، جبہک تقریبا 92000 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ یہاں کم سے کم چار ہفتوں کے لئے لاک ڈاؤن کے نئے اقدامات نافذ کئے گئے ہیں۔ پیرس اور اس سے ملحقہ علاقہ اور شمالی فرانس کا بڑا حصہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔

فرانس میں جزوی لاک ڈاؤن جمعہ کی درمیانی شب سے نافذ کر دیا گیا۔ برٹنی اور لیون جیسے ملک کے کچھ حصے جہاں لاک ڈاون کی پابندیاں نہیں ہیں، کے لئے پیرس سے چلنے والی تمام ٹرینین لاک ڈاؤن نافذ ہونے سے چند گھنٹے قبل مکمل بک کر لی گئی تھیں۔ راجدھانی سے باہر جانے والی متعدد سڑکوں پر ٹریفک جام لگا رہا۔ نئی پابندیاں گزشتہ لاک ڈاؤن کی طرح سخت نہیں ہیں، لوگوں کو ورزش کے لئے باہر جانے ی اجازت ہے۔ غیر ضروری کاروبار ضرور بند کر دئے گئے ہیں تاہم احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہتے ہوئے سلون اور اسکول کھولے جا سکتے ہیں۔

’فرانس میں 6 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین دی گئی‘: فرانسیسی وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں چھ لاکھ سے زائد افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے ویکسین دیئے گئے ہیں۔ وزارت نے ہفتے کے روز یہاں جاری ایک بیان میں کہا’’ فرانس میں ویکسینیشن مہم کے آغاز سے اب تک 61 لاکھ 37 ہزار 375 افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک دی جارہی ہے، جبکہ 24 لاکھ 44 ہزار 473 افراد کو کورونا وائرس ویکسین کی دونوں خوراکیں دی جاچکی ہیں ۔

فرانس کے صحت حکام نے فائزر / بایو انٹیک، ماڈیرنا ، ایسٹرا زینیکا اور جانسن اینڈ جانسن دواساز کمپنیوں کی ویکسین کے ٹیکے استعمال کرنے کی منظوری دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔