کاروار: ضلع شمالی کینرا میں کورونا وباء قابو میں آ گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار کا بیان

Source: S.O. News Service | Published on 11th June 2020, 1:28 PM | ساحلی خبریں |

کاروار،11؍جون (ایس او نیوز) ’کورونا واریئرس‘ کی ستائش کے لئے کاروار بلدیہ کے ہال میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے کہا کہ ضلع شمالی کینرا میں کورونا کی وباء پر قابو پالیا گیا ہے۔

آشا کارکنان، آنگن واڈی کارکنان، تعلقہ انتظامیہ کے افسران اور عملے کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا کے بارے میں پہلے پہل کسی کو بھی کوئی علم نہیں تھا۔اس وباء کے بارے میں سب سے زیادہ معلوما ت آشا کارکنان اور آنگن واڈی کارکنا ن کو تھی۔ ان پر عوام کو پورا بھروسہ تھا۔ان کی ضرورت عوامی زندگی میں کس حد تک ہے اس کے بارے میں سب کو احساس ہوگیا ہے۔ لوگوں نے مالی طور پر تعاون کیا ہوگا، مگر آپ لوگوں کی دل سے تحسین کی گئی ہے۔ آپ کی محنت کو سراہا گیا ہے۔ 

 ڈی سی نے مزید کہا کہ اب آئندہ کی زندگی ہم لوگوں کو کورونا کے ساتھ ہی گزارنی ہوگی۔اس لئے جس مقام پر کووِڈ کے معاملات سامنے آئیں گے اب صرف انہی مقامات پر قانونی پابندیاں لاگو کی جائیں گی۔بھیڑ جمع ہونے والے پروگرام اور اجلاس کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ضروری اقدامات فوری طور پر کرنے کے لئے اعلیٰ افسران فیصلے کریں گے، لیکن ان پر عمل پیرائی کے لئے تعلقہ افسران کو ذمہ داری اٹھانی پڑے گی۔ کسی بھی منصوبے کے بغیر کوئی کام کرنے سے کوئی نتیجہ نہیں نکلتا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...