ہریانہ: این سی آر کے اضلاع میں کورونا کا کہرام، ریواڑی 2 دنوں کے لیے بند

Source: S.O. News Service | Published on 20th July 2020, 9:28 PM | ملکی خبریں |

ریواڑی،20؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) ہریانہ میں این سی آر کے شہروں میں بڑھتے کورونا کیس فکر کا باعث بنتے جا رہے ہیں۔ دہلی کے قریب ریواڑی ریاست کا پانچواں ایسا شہر بن گیا ہے جہاں کورونا کے معاملے 1000 سے زیادہ ہو گئے ہیں۔ اسی کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے پورے شہر کو 2 دن کے لیے بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ 20 اور 21 جولائی کو ریواڑی کے بازار نہیں کھلیں گے۔ انڈسٹریل علاقہ دھاروہیڑا بھی کورونا کا ہاٹ اسپاٹ بن رہا ہے۔ اسی کو دیکھتے ہوئے دھاروہیڑا بھی کورونا کا ہاٹ اسپاٹ بن رہا ہے۔ اسی کو دیکھتے ہوئے دھاروہیڑا بھی دو دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہریانہ میں اتوار کو 617 نئے کورونا مریض آنے کے ساتھ ہی ریاست میں کل مریضوں کی تعداد 26164 ہو گئی ہے۔ ساتھ ہی محکمہ صحت کے مطابق 5 مزید اموات کے ساتھ ریاست میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 349 ہو گئی ہے۔ این سی آر کے ضلع گروگرام، فریدآباد، سونی پت اور روہتک کے بعد اب ریواڑی ریاستی حکومت کے لیے فکر کا باعث بن گیا ہے۔ یہ پانچواں ایسا ضلع ہے جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 1000 کو پار کرتے ہوئے 1017 ہو گئی ہے۔ کورونا کے بڑھتے مریضوں کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے اب سختی شروع کی ہے۔ فرمان کی خلاف ورزی کرنے پر اب لوگوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اگر کوئی ہوم آئسولیٹ کیا گیا شخص گھر سے باہر ملتا ہے تو اس کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی۔

دہلی-جے پور ڈیوٹی والوں کی بھی فہرست تیار کرنے کے لیے ریزیڈنٹ ویلفیئر ایسو سی ایشن کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 اور وبائی امراض ایکٹ میں موجود طاقت کا استعمال کرتے ہوئے سٹی کونسل ریواڑی شہر، میونسپلٹی دھاروہیڑا اور دھاروہیڑا کے ساتھ لگتی کالونیوں کو 20 و 21 جولائی کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔ انتظامیہ ان دو دنوں کے دوران یہاں خصوصی سینیٹائزیشن مہم چلائے گی۔

اس درمیان ریاست بھر میں ساون میں مندروں کے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔ حکومت نے فرید آباد اور گروگرام میں بھی ٹوکن سسٹم سے مندر میں دَرشن کی اجازت دی تھی، لیکن کورونا کے بڑھتے اثرات کودیکھتے ہوئے ان دونوں شہروں میں کوئی بھی مندر نہیں کھلا ہے۔ ضلع انتظامیہ یہاں کوئی جوکھم لینے کے لیے تیار نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...