ہندوستان میں کورونا کی تباہی جاری، 24 گھنٹوں میں 764 افراد کی موت

Source: S.O. News Service | Published on 29th July 2020, 10:26 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،29؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کےمریضوں کی تعداد میں 12459 کا اضافہ ہوا، فعال کیسز پانچ لاکھ سے تجاوز کرگئے اور اس عرصے میں 768 افراد کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد 34 ہزارسے متجاوز کر گئی ہے۔ بدھ کے روز صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں 35286 افراد وائرس سے شفایا ب ہوئے ہیں، جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 988029 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران ایکٹیو کیسز میں 12459 کا اضافہ سے مجموعی تعداد 509447 ہوگئی جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 34193 ہوچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15.31 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔

عالمی وبا کی وجہ سے مسلسل دوسرے دن مہاراشٹر میں صحت مند افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے فعال کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران10333 افراد کورونا وائرس سے شفایاب ہوئے، جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 232277 ہوگئی اور فعال کیسز144998 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں 282 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 14165 ہوگئی ہے۔ ملک میں اب تک سب سے زیادہ فعال کیسز اسی ریاست میں ہیں۔ جنوبی ریاست کرناٹک میں اس عرصے کے دوران مریضوں کی تعداد میں 2615 کا اضافہ ہوا ہے اور اب مجموعی 64442 فعال کیسز ہیں۔ ہلاک شدگان کی تعداد 102 سے بڑھ کر 2055 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک مجموعی طور پر 40504 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

تامل ناڈو میں فعال کیسز بڑھ کر 57073 ہوچکے ہیں اور 3659 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک 166956 افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4826 فعال کیسز میں سب سے زیادہ اضافہ اسی ریاست میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے فعال کیسز کی مجموعی تعداد 56527 اور ہلاکتوں کی تعداد 1148 ہوگئی ہے۔ یہاں 52622 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں 27934 فعال کیسز ہیں اوراس وبا سے 1497 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 44520 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ ملک کی مشرقی ریاست مغربی بنگال کورونا وائرس کے معاملہ میں چھٹے نمبر پرہے۔ اس ریاست میں کورونا وائرس کے 19493 فعال کیسز ہیں اور 1449 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اب تک 42022 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

تلنگانہ حکومت کی جانب سے کوروناوئرس کے اعداد و شمار کو اپ ڈیٹ نہ کرنے کی وجہ سے ریاست کی حالت کا پتہ نہیں چل سکا۔ کل تک ریاست میں کورونا وائرس کے 13753 فعال کیسز تھے اور 480 افراد لقمہ اجل بن چکے تھے جبکہ اس وبا سے 42909 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ اس کے بعد بہار میں مریضوں کے بڑھتے ہوئے کیسز ہیں اور اس ریاست میں 14718 فعال مریض اور 269 اموات ہوچکی ہیں۔ ریاست میں 28856 افراد کورو نا وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست گجرات میں 13198 فعال کیسزہیں اور 2372 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں 42412 افراداس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وبا کی حالت کافی حد تک قابو میں آگئی ہے اور یہاں مریضوں کی تعداد دن بدن کم ہوتی جارہی ہے۔ دارالحکومت میں سرگرم کیسز کی تعداد 10887 پر آگئی ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 3881 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 117507 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

ابھی تک کورونا کی وبا سے مدھیہ پردیش میں 830، راجستھان میں 644، پنجاب میں 336، جموں و کشمیر میں 333، اڈیشہ میں 154، جھارکھنڈ میں 89، آسام میں 88، اتراکھنڈ میں 70، کیرالہ میں 67، پڈوچیری میں 47، چھتیس گڑھ میں 46، گوا میں 36، تری پورہ میں 21، چنڈ ی گڑھ اور ہماچل پردیش میں 1414، لداخ میں چھ، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں پانچ پانچ، اروناچل پردیش میں تین، دادرا نگر حویلی و دمن و دیو اور سکم میں میں دودو اور انڈمان نکوبار جزائر میں ایک - ایک شخص کی موت ہوچکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔