کورونا کرفیو کی وجہ سے لاری ڈرائیوروں کو سفرکے دوران کھانے پینے اور لاری کی مرمت کا مسئلہ درپیش:ڈرائیور، کلینر اور گیاریج والوں کی زندگی پنکچر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th May 2021, 6:37 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل:15؍ مئی (ایس اؤ نیوز)کورونا وائرس پر لگام لگانے کے لئے حکومتوں کی طرف سے  نافذ کئے گئے سخت کرفیو کی وجہ سے ہوٹل ، ڈھابے ،گیاریج ، پنکچر کی دکانیں وغیرہ بند ہیں ، جس کے نتیجے میں  ضروری اشیاء سپلائی کرنےوالی لاریوں کے ڈرائیوروں کو سفر کے دوران کئی مشکلات درپیش ہیں۔

دور دراز کا سفر کرنےوالے لاری ڈرائیوروں کو راستے میں ہوٹل  بند ہونے سے کھانا نہیں مل رہاہے۔ پنکچر کی دکانیں اور گیاریج بھی کھلی نہ  رہنے سے دودو تین تین دن ایک ہی جگہ کھڑے رہنے پر مجبور ہیں۔ سواری کی خرابی کی درستگی  کے لئے  میکانک کی تلاش  بھی ایک سوال بن گیا ہے۔

ان حالات کی وجہ سےریاست کے کئی لاریوں کےڈرائیور ضروری اشیاء لے جانے سے پس وپیش کررہے ہیں۔ لاری مالکان اور ڈرائیور اسوسی ایشن حکومت سے کئی مرتبہ اپیل کرچکی ہے کہ سڑکوں کےدرمیان  دو تین ہوٹلوں اور ڈھابوں کو کھولنےکی اجازت دیں۔ لیکن حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے حکومت کی خاموشی پر ڈرائیور سخت برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔

روزانہ 500کلومیٹر دور دراز مقامات کو ضروری اشیاء لے جانے والے لاری ڈرائیور اور کلینر راستے کے درمیان میں بھوک اور پیاس کے لئے ترستے ہوئے دیکھے گئے۔ گرچہ ہوٹلوں کو پارسل دینے کی اجازت دی گئی ہے لیکن شاہراہ اور اہم سڑکوں کے کنارے  موجود ہوٹل قلیل  آمدنی کو دیکھتے ہوئے اپنے ہوٹل بند رکھنے پر مجبور  ہیں۔ جس کے نتیجے میں ڈرائیوروں اور  کلینروں کو کھانے پینے  کا مسئلہ درپیش ہے۔

ریاستی لاری مالکان  سنگھا نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ روزانہ ہزاروں لاریاں ریاست کے ایک مقام سے دوسرے مقام کو عوام کے لئے ضروری اشیاء سپلائی کرتی ہیں۔ حکومت اس طرف توجہ دیتے ہوئے کم سے کم ضلعی اور ریاستی شاہراہوں پر جس طرح پٹرول پمپوں کو اجازت دی  گئی ہے اسی طرح گیاریج اور ہوٹلوں کو منظوری دی جائے۔سہولیات نہ  ہونے سے بے شمار لاریاں سڑکوں کے کنارے کھڑی ہوئی دیکھی جاسکتی ہیں۔

سنگھا کا کہنا ہے کہ گیاریجوں کے بند ہونے سے کئی لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں ان کے گھروں کا حال بے حال ہے۔ زندگی مشکلات میں ہے۔ حالات کو مزید بگڑنے سے پہلے حکومت کے لئے ضروری کہ وہ مناسب  اقدام کرے ۔

حالات کے پیش نظر دھارواڑ ضلع کے ڈپٹی کمشنر نتیش پاٹل نے تیقن دیا ہے کہ ضروری اشیاء سپلائی کرنےو الے لاری ڈرائیوروں کے لئے ہوٹل اور گیاریج کے انتظامات کے متعلق غور کیا جارہاہے۔ شاہراہ اور اہم سڑکوں پر جہاں جہاں ضروری ہے وہاں کم سے کم تین گیاریج اور ہوٹلوں کو شروع کئے جانے کی اجازت دی جائے گی۔

شمالی کرناٹک لاری مالکان سنگھا کے سکریٹری معین الدین کا کہنا ہےکہ ضروری اشیاء لے جانے والے لاری ڈرائیور اور کلینروں کو راستے کے درمیان کئی ایک مشکلات کاسامنا ہے۔ کم سے کم دور دراز سفر کے دوران  ایک دو پنکچر کی دکانیں، ہوٹل یا ڈھابا دن کے 24گھنٹے کام کریں گے تو ہمیں کافی مدد ہوگی۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتےہیں کہ وہ اس سلسلےمیں جلد  کوئی فیصلہ لے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔