کیاکرناٹکا میں قابو میں آرہا ہے کورونا ؟ پانچ ہزار سے زائد معاملات آنے کا سلسلہ جاری،اُڈپی اور مینگلور میں ایک ہی دن دس اموات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st August 2020, 11:58 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بنگلور یکم اگست (ایس او نیوز)  کرناٹک میں آج پھر ایک بار پانچ ہزار سے زائد کورونا کے معاملات درج کئے گئے  البتہ  آج بنگلور میں  کورونا سے متاثرہ  لوگوں کی تعداد جو کافی دنوں سے  دو ہزار کو پار کررہی تھی، آج دو ہزار  سے  گھٹ گئی۔ راحت کی دوسری خبر یہ بھی رہی کہ آج ایک ہی دن 3860 لوگ ڈسچارج بھی ہوئے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری بلٹین کے مطابق آج کرناٹک کے مختلف اضلاع سے جملہ  5172 نئے معاملات درج کئے گئے جس میں بنگلور کی تعداد 1852 رہی۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں آج جملہ 98 اموات بھی درج کی گئی جس میں صرف بنگلور سے 27 لوگ اور ساحلی اضلاع اُڈپی اور دکشن کنڑا سے  دس لوگ شامل رہے۔

کورونا کے معاملات میں  بنگلور کے بعد دوسرے نمبر پر میسور ہے جہاں آج  365 نئے معاملات درج کئے گئے، جبکہ آج یہاں نو لوگوں کی موت بھی واقع ہوئی۔ بلاری میں 269، کلبرگی اور  بیلگاوی میں 219 اور دھارواڑ، ہاسن اور  دکشن کنڑا میں بالترتیب 184، 146 اور 139 کی رپورٹ پوزیٹیو رہی۔

ساحلی اضلاع میں بھی عوام کو سختتشویش:   ایک طرف بنگلور میں کورونا سے لوگ پریشان ہیں تو ساحلی اضلاع اُڈپی اور دکشن کنڑا میں بھی عوام میں کورونا کے بڑھتے معاملات کو لے کر تشویش بڑھتی جارہی ہے۔اُڈپی اور مینگلور دو جڑواں شہروں میں آج کورونا سے دس لوگوں کی موت  ریکارڈ کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ صرف مینگلور میں ہی آج چار لوگوں کی موت ہوئی جبکہ اُڈپی میں  چھ لوگوں کی  موت ہوئی۔

مینگلور سے ملی اطلاع کے مطابق آج وینلاک اسپتال اور دیگر پرائیویٹ اسپتالوں  سے کورونا سے متاثرہ  54 لوگ صحت مند ہوکر ڈسچارج بھی ہوئے ہیں۔ دکشن کنڑا میں آج  جو 139 معاملے سامنے آئے اُس میں 91 معاملات صرف مینگلور شہر کے بتائے گئے ہیں۔ بنٹوال کے 19، بیلتنگڈی کے 14،  پتور کے 9 اور 6 دوسرے اضلاع سے آئے ہوئے لوگوں کے ہیں۔

اُڈپی سے ملی  اطلاع کے مطابق  4875 لوگوں نے 28 دنوں کا کورنٹائن مکمل کیا، جبکہ اتنی ہی تعداد کے لوگوں نے 14 دنوں کو کورنٹائن بھی مکمل کیا۔ اب تک 1316 لوگ ہوم کورنٹائن میں ہیں، 306 لوگ ایسولیشن وارڈ میں ہیں جس میں آج کے تازہ 30 پوزیٹیو آنے والے لوگ بھی شامل ہیں۔ آج اُڈپی کے اسپتالوں سے 35 لوگ ڈسچارج ہوئے جس کے ساتھ ایسولیشن وارڈس سے ڈسچارج ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1647 ہوگئی۔ آج اُڈپی میں جو 136 پوزیٹیو کیسس کی تصدیق ہوئی ہے اس میں 70 مرد اور 66 عورتیں ہیں، اس میں 65 اُڈپی تعلقہ سے، 37 کنداپور سے اور 33 کارکلا سے ہے۔ داونگیرے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص بھی آج ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل ہوا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...