کمٹہ میں کورونا کا بڑھتا قہر۔ ایک ہفتے کے لئے بندر ہیں گی اناج کی دکانیں

Source: S.O. News Service | Published on 15th September 2020, 11:45 AM | ساحلی خبریں |

کمٹہ،15؍ستمبر (ایس او نیوز)کمٹہ شہر میں دن بدن کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے کیرانی دکانداروں(گروسری)  کی تنظیم نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ایک ہفتے کے لئے غذائی اجناس والی پنساری دکانوں کو بندر کھا جائے۔

 پنساری دکانداروں کی تنظیم طرف سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ:’’  16ستمبر سے 21ستمبر تک ہول سیل یا ریٹیل غذائی اجناس کا روبار پوری طرح بند رکھا جائے گا۔ ہمارے کچھ بیوپاری کووڈ مرض کا شکار ہوگئے ہیں۔ہماری وجہ سے گاہکوں میں یہ مرض پھیلنے نہ پائے اس لئے دکانیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ کورونا پر قابو پانے  اور صحت عامہ کےتحفظ کے لئے دکاندارو ں کی طرف سے لیے گئے اس فیصلے پر عمل درآمد کرنے میں پوری طرح تعاون کریں۔اپنے چہروں پر ماسک لگائیں اورآپس میں سماجی فاصلہ بنائے رکھیں۔‘‘

پنساری دکانداروں کے فیصلے کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر اجیت ایم نے کہا ہے کہ ’’دکانداروں نے خود اپنے طور پر رضاکارانہ جو فیصلہ کیا ہے اس میں تعلقہ انتظامیہ کی طرف سے کوئی مداخلت نہیں کی جائے گی۔لیکن  اس کی وجہ سے عوام کو کسی قسم کی دشواری پیش نہیں آنی چاہیے۔   عوام کو چاہیے کہ کورونا کے سلسلے میں جو پروٹوکول اور گائڈلائنس جاری کیے گئے ہیں اس پر لازمی طور پر عمل کریں۔‘‘

یاد رہے کہ کمٹہ میں تاحال  752افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ 4 افراد کی موت واقع ہوئی ہے اور ابھی 256ایکٹیو مریض زیر علاج ہیں۔اب تک جملہ  492مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منی پال میں چاقو کی نوک پر لوٹنے کا معاملہ پولیس نےحل کرلیا۔ ایک ملزم گرفتار، دوسرے کی تلاش جاری

پچھلے دنوں صبح کی اولین ساعتوں میں منی پال میں چاقو کی نوک پر ایک شخص کو لوٹنے کی جو واردات انجام دی گئی تھی اس پر کارروائی کرتے ہوئے اڈپی پولیس  ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اوراب اس کے دوسرے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔

’کسان مخالف‘ پالیسیوں کے خلاف کل 28ستمبر کومنایا جائے گا مکمل’ کرناٹکابند ‘ مینگلور اور اڈپی میں بھی احتجاجی مظاہرہ ہوگا، بعض جگہوں پر راستہ روکو کا پلان

’رعیت سنگھا ‘اور ’ہسیرو سینا‘کے ریاستی صدر کوڈیہلّی چندرا شیکھر کے بیان کے مطابق مرکزی اور ریاستی حکومت کی ’کسان مخالف‘پالیسیوں کے خلاف کل 28 ستمبر کو ’مکمل  کرناٹکابند ‘منایا جائے گا۔

کمٹہ :بیچ سڑک پرالٹ گیاگیس ٹینکر ۔ ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا۔گیس اخراج کے پیش نظر اطراف کے مکانات کیے گئے خالی 

کمٹہ تعلقہ کے ہندیگون علاقے میں نیشنل ہائی وے 66 پر ایک گیس سے بھرا ہوا ٹینکر الٹ گیا جس کے بعد گیس کے اخراج کا خطرہ دیکھتے ہوئے موٹر گاڑیوں کی آمد وفت کا رخ موڑنے کے علاوہ اطراف میں موجود مکانات سے  100سے زائد خاندانوں کو دوسرے محفوظ مقامات پر منتقل کروایا گیا۔

بھٹکل ’گونڈا قبیلے ‘ کی ذات سرٹفکیٹ جاری کرنے پر تنازعہ۔ اسسٹنٹ کمشنرکے دفتر میں میٹنگ

بھٹکل تعلقہ میں بسنے والے ’گونڈا قبیلے ‘ سے متعلقہ افراد کو ’درج فہرست قبیلہ‘ کی سرٹفکیٹ جاری کرنے میں رکاوٹ  اور  ’گرام وکلیگا‘ طبقے سے تعلق رکھنے والے افرادغیر  مجاز طریقے سے اس قسم کے سرٹفکیٹ حاصل کرنے کا تنازعہ حل کرنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں ایک میٹنگ منعقد کی ...

28ستمبر کو کرناٹکا بند کے پس منظر میں ایس ایس ایل سی سپلمنٹری امتحان کیا گیا ملتوی

کرناٹکا ہائی اسکول اکزامنیشن بورڈ کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق ایس ایس ایل سی کا جو سپلمنٹری امتحان  28ستمبر کو منعقد ہونے والا تھا اسے کسانوں کے احتجاجی بند کے پیش نظر ملتوی کردیا گیا ہے۔