بھٹکل میں ایک ہی دن 21 لوگوں کی رپورٹ آئی کورونا پوزیٹیو؛ اُترکنڑا میں سب سے زیادہ 40 معاملات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st July 2020, 12:17 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 30/جون (ایس او نیوز) بھٹکل میں آج ایک ہی دن  کورونا کے 21 معاملات سامنے آنے کے بعد شہر میں  سخت تشویش پائی جارہی  ہے جبکہ صبح  ایک نوجوان کی مینگلور اسپتال پہنچنے کے بعد مشتبہ حالت میں  موت  سے بھی عوام میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

آج جن کی رپورٹ پوزیٹیو آنے کی تصدیق ہوئی  ہے یہ سبھی کورونا پوزیٹیو  مریض کے پرائمری رابطے میں تھے جن میں مدینہ کالونی، جامعہ اسٹریٹ اور مین روڈ کے لوگ شامل ہیں، البتہ  ایک شخص کا تعلق مرڈیشورسے ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مینگلور کے پرائیویٹ اسپتال میں جن دو لوگوں کی  رپورٹ کوروناپوزیٹیو آئی تھی، اُن میں سے ایک کے گھر کے بارہ لوگ ہیں جبکہ دوسرے کے گھر کے سات لوگ اور ایک شخص  ان کے ساتھ رابطے میں رہنے والا ہے۔ آج پوزیٹیو آنے والوں میں  ایک سال کا بچہ سمیت 12 ، 15 ، 24 ، 18 اور 15 کے ساتھ ساتھ 51 ، 58 ، 43 ، 39 ، 58 ، 39 ، 60 ، 48 ، 55 سال کے مرد،  32 ، 43 ، 46 سال کی عمر کی خواتین اور 7 ، 14 ، 16، 13 سال کی لڑکیاں شامل ہیں۔

بھٹکل کی مساجد کو کیا گیا  سینی ٹائز:   آج جن لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے، ان کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ ان میں سے بعض لوگ جن مساجد میں نماز پڑھتے تھے، ان مساجد کو آج سینی ٹائز کیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ جملہ 6 مسجدوں میں دوائیوں کا چھڑکاو کیا گیا ہے۔ جبکہ پوزیٹیو رپورٹ آنے والوں کے  مکانوں کو سیل ڈاون کیا گیا ہے۔

تمام 21 لوگوں  کو کیا گیا سرکاری اسکول شفٹ:   آج جن لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی ہے، اُن تماموں کو  بھٹکل سونارکیری  سرکاری رہائشی اسکول میں شفٹ کیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ اب کسی   کو کاروار میں شفٹ نہیں کیا جائے گا، البتہ اگر کسی میں کورونا کی کوئی علامات پائی جاتی ہیں تو پھر اُنہیں کیمس  اسپتال شفٹ کیا جائے گا۔

کاروار کی محکمہ ہیلتھ کی ٹیم واپس پہنچی بھٹکل:  ابتدا میں جب بھٹکل سے کورونا کے معاملات سامنے آرہے تھے تو کاروار کی محکمہ ہیلتھ کی ٹیم بھٹکل پہنچ گئی تھی اور کورونا پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، بعد میں جب معاملات  ختم ہوگئے تھے تو یہ ٹیم واپس کاروار پہنچ گئی تھی،  آج جیسے ہی بھٹکل میں 21 معاملات سامنے آئے ڈاکٹر شرد نائیک کی قیادت میں  محکمہ ہیلتھ کی ٹیم واپس بھٹکل پہنچ گئی ہے۔

مرڈیشور کا شخص کس کے رابطے میں تھا:   مرڈیشور کے جس شخص کی رپورٹ آج کورونا پوزیٹیو آئی ہے، اُس کے تعلق سے پتہ چلا ہے کہ وہ اُس بس پر سوار تھا جس بس پر انکولہ کا کورونا سے متاثرہ شخص سوار تھا، بتایا گیا ہے کہ39 سالہ  یہ شخص  اُسی بس پرسوار ہوکر مینگلور گیا تھا اور کورونا پوزیٹیو آنے والا شخص اس کی اگلی سیٹ پر سوار تھا۔

اُترکنڑا میں  آج 40 معاملات:   بھٹکل میں کورونا کے 21 معاملات سمیت ضلع بھر میں آج 40 لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی ہے۔ ان میں انکولہ سے پانچ لوگ (عمر  49, 72, 33, 65, 25)، ڈانڈیلی سے  چار لوگ (21سالہ لڑکی، چار سال کی بچی، 48 سالہ شخص، 51 سالہ عورت)،ہلیال سے چار لوگ (عمر 76, 72, 28 اورر12)، کمٹہ سے چار لوگ (چھ اور 16 سالہ لڑکا، 27سالہ لڑکی، 35سالہ خاتون)، منڈگوڈ سے دو لوگ (12 سال کا لڑکا اور 17سال کی لڑکی ) شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔