کیا بھٹکل میں کورونا کے معاملات قابو میں آگئے ؟ ضلع میں پھر آئے 33 پوزیٹیو
بھٹکل 10جولائی (ایس او نیوز) اللہ کا شکرہے کہ بھٹکل میں کورونا کے معاملات تھمتے نظر آرہے ہیں اور کورونا کے حالات قابو میں آنے کے امکانات نظر آرہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آج جمعہ کو بھٹکل میں کورونا کا کوئی پوزیٹیو معاملہ سامنے نہیں آیا، اسی طرح کل جمعرات بھی بھٹکل میں صرف ایک معاملہ کورونا پوزیٹیو کا سامنے آیا تھا، حالانکہ آج ضلع اُترکنڑا میں کورونا کے 33 معاملات اور کل جمعرات کو ضلع بھر سے 23 معاملات سامنے آئے تھے۔
آج جن علاقوں سے کورونا کے معاملات سامنے آئے ہیں، اُس کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے: منڈگوڈ سے 13، ہلیال سے 8، کاروار سے 10، سرسی اور ہوناورسے ایک ایک معاملات سامنے آئے ہیں۔
منڈگوڈ میں جو 13 معاملات سامنے آئے ہیں اس میں ایک بنگلور، ایک مینگلور اور دیگر پرائمرئ رابطے والے ہیں۔ ہلیال میں سبھی آٹھ لوگ پرانے مریض کے سکینڈری رابطے والے ہیں، کاروار سے سامنے آنے والے دو لوگ مینگلور سے لوٹے تھے، دو لوگ یوروپی ممالک سے واپس آئے تھے جبکہ سات دیگر لوگ کن کے رابطے میں تھے، ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے۔ اسی طرح سرسی اور ہوناور میں جو ایک ایک معاملے سامنے آئے ہیں، اُن کے بھی رابطے کے تعلق سے پتہ نہیں چل پایا ہے کہ کن کے رابطے میں رہنے سے یہ وائرس ان لوگوں کےاندر سرایت کرآیا ہے۔
اسی طرح کل جمعرات کو جو 23 معاملات سامنے آئے تھے، اُس میں کاروار سے 10، سداپور سے 5، ہوناور، یلاپور سے دو دو، بھٹکل، سرسی، ہلیال اور منڈگوڈ سے ایک ایک معاملات شامل ہیںَ۔