ملک میں کورونا نے پکڑی رفتار، ایکٹو کیسز 14 لاکھ سے تجاوز

Source: S.O. News Service | Published on 16th January 2022, 12:16 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،16؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں کورونا وباء ایک بار پھر رفتار پکڑ رہی ہے اور نئے کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے 2 لاکھ 68 ہزار 999 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ایکٹو کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 17 ہزار 820 تک پہنچ گئی ہے۔

دریں اثنا جمعہ کے روز 58 لاکھ دو ہزار 976 کووڈ ٹیکے لگائے گئے اور ہفتہ کی صبح 7 بجے تک موصولہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک ایک ارب 56 کروڑ دو لاکھ 51 ہزار 117 ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 68 لاکھ 50 ہزار 962 ہو گئی ہے ۔ اسی عرصے میں مزید 402 مریضوں کی موت ہونے کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 4,85,752 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ 22 ہزار 684 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے اس وبا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 49 لاکھ 47 ہزار 390 ہوگئی ہے ۔ اسی دوران 16 لاکھ 13 ہزار 740 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 3.85 فیصد اور شفایابی کی شرح 94.33 فیصد ہے جبکہ شرح اموات 1.32 فیصد ہے۔ دوسری طرف کووڈ کے اومیکرون ویرینٹ سے 27 ریاستوں میں اب تک 6,041 افراد متاثر پائے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...