کورونا: ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 4987 نئے کیس، 120 لوگوں کی ہوئی

Source: S.O. News Service | Published on 17th May 2020, 2:03 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،17؍مئی (ایس او نیوز؍یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کے ایک دن میں ہی تقریباً پانچ ہزار کیسز کے سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 90 ہزار کے اعداد و شمار کو پار کر گئی ہے اور ہندوستان اب دنیا بھر میں وبا کے سب سے زیادہ اعداد و شمار والے ممالک کی فہرست میں 11 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 4987 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ اسی مدت میں 120 افراد کی موت ہوئی ہے۔ ملک بھر میں اب تک کل 90927 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 2872 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 34109 لوگ اس انفیکشن سے مکمل طور ٹھیک ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ مہاراشٹر متاثر ہوا ہے اور اس کی وجہ سے ریاست کی حالت مسلسل بگڑ رہی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1606 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 30706 ہو گئی ہے اور کل 1135 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 7088 لوگ اس انفیکشن سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں ریاست گجرات دوسرے نمبر پر ہے اور یہاں متاثرین کی تعداد پانچ عدد میں آگئی۔ گجرات میں اب تک 10988 لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 625 اموات ہوئی ہیں جبکہ 4308 لوگوں کے علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی مل چکی ہے۔ کورونا وائرس انفیکشن کے کیسز میں پانچ عدد کی فہرست میں تمل ناڈو تیسرے نمبر پر ہے۔ یہاں کل متاثرین کی تعداد 10585 ہو گئی ہے اور اس وبا سے 74 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ 3538 لوگ اس بیماری سے شفایاب بھی ہوئے ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی کی بھی پوزیشن اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ دہلی میں اب تک 9333 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں چھ مریضوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 129 تک پہنچ گئی ہے اور 3926 لوگوں کے علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

راجستھان میں بھی کورونا وائرس پوری طرح پھیل چکا ہے۔ یہاں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 4960 جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 126 ہو چکی ہے اور 2839 لوگ مکمل طورپر ٹھیک ہوئے ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اب تک 4258 افراد اس وبا کی زد میں آئے ہیں اور اس سے مرنے والوں کی تعداد 104 ہو گئی ہے جبکہ 2441 لوگ اب تک اس وبا سے ٹھیک ہوئے ہیں۔

مغربی بنگال میں 2576 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 232 افراد کی موت ہو چکی ہے اور اب تک 872 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں اب تک کورونا وائرس سے 1509 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ ریاست میں جہاں کورونا وائرس سے 34 افراد کی جان گئی ہے، وہیں 971 لوگ اب تک ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

جنوبی ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش میں 2355 اور کرناٹک میں 1092 لوگ متاثر ہیں اور ان ریاستوں میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بالترتیب 49 اور 36 ہو گئی ہے۔ وہیں مرکز کے انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1121 ہو گئی ہے اور 12 اموات ہوئی ہے۔ پنجاب میں 32، ہریانہ میں 13، بہار میں سات، کیرالہ میں چار، جھارکھنڈ، چنڈی گڑھ، اڑیسہ اور ہماچل پردیش میں تین تین، آسام میں دو اور میگھالیہ، پڈو چیری اور اتراکھنڈ میں ایک ایک شخص کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔