کورونا اَپ ڈیٹ:اڈپی ضلع کے تین پولیس اسٹیشنوں کو کیا گیا سیل ڈاؤن۔کارکلا،ہلیال اور برہماور میں پولیس افسران اور اہلکارآئے کووِڈ 19کی زد میں 

Source: S.O. News Service | Published on 25th May 2020, 6:44 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل،25؍مئی (ایس او نیوز) پڑوسی ضلع  اڈپی میں کووِڈ وباء کا قہر  کچھ زیادہ ہی بڑھتا ہوا محسوس ہورہا ہے۔ اب تک ممبئی سے واپس لوٹنے والوں میں مرض پائے جانے کی وجہ سے یہاں مریضوں کا گراف بڑھنے کی بات سامنے آرہی تھی۔ لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بھی اس کی زد میں آ گئے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ کارکلا میں کوارنٹین مرکز کی حفاظت پر تعینات اجے کارو پولیس اسٹیشن کے اے ایس آئی اور کارکلا شہری پولیس تھانے کے کانسٹیبل کے اندر کورونا وائرس پائے جانے کی خبر ہے، جن کی قطعی رپورٹ ابھی آنی باقی ہے اور اس کا سلسلہ کارکلا دیہی پولیس اسٹیشن تک چلنے کا شبہ پیدا ہوگیا ہے۔ اس لئے کارکلا شہری پولیس اسٹیشن، کارکلا دیہی پولیس اسٹیشن اور اجے کارو پولیس اسٹیشن کے تمام عملے کو کوارنٹین کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ان پولیس اسٹیشنوں کوسیل ڈاؤن کرنے کے بعد ان کو سیانیٹائز کرنے کی کارروائی چل رہی ہے۔ یہ کارروائی مکمل ہونے کے بعد ہی ان پولیس اسٹیشنوں میں روزانہ کی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔  

ادھراڈپی ضلع کے برہماور سے خبر ملی ہے کہ برہماور پولیس اسٹیشن کے ایک کانسٹیبل کو کووِڈ کا مرض لاحق ہوگیا ہے جس کے بعد اس پولیس اسٹیشن کو بھی سیل ڈاؤن کرنے کاامکان پیدا ہوگیا ہے۔جبکہ پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دینے والے تمام افسران اور اہلکاروں کو کوارنٹین میں بھیج دیا گیا ہے۔اس  بات کا بھی پتہ چلا  ہے کہ کووِڈ کا شکار ہونے والے اس کانسٹیبل نے ساستھان ٹول پلازہ پر بھی گاڑیوں کی چیکنگ کی ذمہ داری انجام دی تھی۔ جس کے بعد اس کانسٹیبل کے ابتدائی رابطے میں آنے والے افراد کی نشاندہی کرنے کاکام شروع کیا گیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  مذکورہ کانسٹیبل روزانہ اپنی ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد وڈّرسے نامی علاقے میں واقع اپنی بیوی کے گھر چلاجاتاتھا۔ اب اس علاقے کو بھی پوری طرح سیل ڈاؤن کرکے1کلو میٹر علاقے کو بفر زون میں تبدیل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گھر کے تمام افراد کو کوارنٹین میں بھیجا گیا ہے۔جبکہ آس پاس کے رہنے والوں کو گھروں کے اندر ہی کوارنٹین میں رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ضلع اترکنڑا کے ہلیال سے  اطلاع  ملی ہے کووِڈ مریض 1912کے رابطے میں آنے پر ایک پولیس کانسٹیبل اور ایک ریوینیو انسپکٹر سمیت پانچ افراد کو کوارنٹین کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ حالیہ دنوں میں دہلی سے ریل کے ذریعے7افراد ہبلی پہنچے تھے جن میں ہلیال سے تعلق رکھنے والے 2، جوئیڈا سے ایک، منڈگوڈ سے 2، یلاپور سے 1 اور سداپورسے  1سے تعلق رکھنے والے لوگ شریک تھے۔سرکاری حکم کے مطابق 2پولیس کانسٹیبل، ایک ریوینیو انسپکٹر اور محکمہ جنگلات کے ایک ڈرائیور نے ان لوگوں کو ایک نجی گاڑی میں بٹھاکر ان کے اپنے گاؤں تک پہنچانے کا کام کیا تھا۔ان میں سے جو یلاپور کا شخص تھا (مریض نمبر1912) اس کے اندر کورونا پوزیٹیو ہونے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد اس کو گھر پہنچانے والے ان پانچوں سرکاری اہلکاروں کے گلے سے تھوک کے نمونے حاصل کرنے کے ساتھ انہیں کوارنٹین کردیاگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...