منڈیا : مالا دھاری بھکتوں نے لگائے سری رنگا پٹن جامع مسجد کو ہنومان مندر بنانے کے نعرے - مسجد میں گھسنے کی کوشش پولیس نے کر دی ناکام  

Source: S.O. News Service | Published on 5th December 2022, 1:52 PM | ریاستی خبریں |

منڈیا ،5 ؍ دسمبر (ایس او نیوز) زعفرانی جھنڈے اٹھائے ہوئے ہزاروں  مالا دھاری ہنومان بھکتوں کا جلوس 'سیکیرتھنا یاترا' کی شکل میں ہنومان مندر کی طرف جاتے ہوئے جب تاریخی سری رنگا پٹن جامع مسجد کے سامنے پہنچا تو نوجوان بھکتوں نے اچانک اشتعال انگیزی شروع کر دی اور جامع مسجد کو ہنومان مندر میں بدلنے کے نعرے لگانے شروع کر دئے اور مسجد کے اندر گھسنے کی بھی کوشش کی ۔ مگر پولیس نے مسجد کے اطراف پہلے سے ہی بیریکیڈس لگا رکھے تھے اور سخت پہریداری کرتے ہوئے ہنومان بھکتوں کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا ۔ 
    
میڈیا رپورٹوں کے مطابق منڈیا کے علاوہ دیگر میسورو، رام نگر، مدور، کے آر پیٹ ، پانڈوپورا جیسے مقامات سے ہزاروں کی تعداد میں جمع ہونے والے ہنومان بھکتوں کے لئے پورے شہر کو جھنڈوں اور بینروں کے ذریعہ زعفرانی رنگ  میں رنگ دیا گیا تھا ۔ وزیر کے سی نارائینا گوڈا اور بی جے پی ضلع صدر اومیش نے بھی 'سنکیرتھنا یاترا' میں حصہ لیا اور بھکتوں کو حمایت دی ۔ 
    
شہر کے حالات میں اس وقت کشیدگی بڑھ گئی جب ہنومان کے گُن گاتے ہوئے نکالے  گئے مالا دھاریوں کے جلوس میں موجود نوجوانوں نے ایک گھر پر لگایا گیا سبز جھنڈا اتار کر وہاں زعفرانی جھنڈا لگا دیا ۔ اس کے علاوہ مسجد کے سامنے سڑک پر بہت ہی پرجوش انداز میں دھمال کرتے ہوئے "ایودھیا میں رام مندر- سری رنگا پٹن میں ہنومان مندر" اور "مندر یہیں بنائیں گے" جیسے نعرے لگائے ۔ 
    
پولیس نے ہنومان بھکتوں کو جامع مسجد میں داخل ہونے سے عملاً روکا تو پولیس اور بھکتوں کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی اور بھکتوں نے مسجد کے سامنے کچھ دیر تک راستے پر دھرنا دیا ۔ اس کے بعد پولیس نے انہیں وہاں سے ہٹا دیا ۔ 
    
مالا دھاریوں کی یاترا میں ہزاروں بھکتوں کی شرکت کا امکان دیکھتے ہوئے پولیس نے بندوبست سخت کیا تھا اور 2000 سے زائد پولیس اہلکاروں کو حفاظتی بندوبست میں لگا دیا تھا ۔ اس کے علاوہ نگرانی کے لئے موبائل ٹیمیں بنائی گئی تھیں اور ڈرون مانیٹرنگ کا بھی انتظام کیا گیا تھا ۔ جامع مسجد کے اندر بھکتوں کے  گھسنے اور پوجا پاٹ کرنے کے امکانات کو دیکھتے ہوئے مسجد کے احاطہ میں پولیس ٹیمیں تعینات کی گئی تھی اور بشمول سیاح  مسجد کے احاطے میں کسی کے بھی داخلے پر پابندی لگا دی گئی تھی ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...