منی پال میں طوائف خانہ پر پولیس کا چھاپہ۔10افراد گرفتار۔2پولیس والے معطل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 30th January 2019, 7:09 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

اڈپی30؍جنوری (ایس او نیوز) پولیس کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ’فون اِن‘ پروگرام میں شکایت ملنے پر کارکلا اے سی پی کرشنا کانت کی قیادت میں پولیس ٹیم نے منی پال میں چل رہے طوائف خانے پر چھاپہ مارا اور وہاں سے لڑکیوں کی دلالہ (پِمپ) کے ساتھ 10افراد کو گرفتار کرلیا۔ اس کے ساتھ ہی اپنے فرائض ادا کرنے میں کوتاہی کے لئے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹراورایک کانسٹیبل کو بھی معطل کردیا گیا۔

کہاجاتا ہے کہ جسم فروشی کا یہ اڈہ منی پال کے ایک گاؤں بڈاگابیٹّو میں وادی راج امین عرف وادی اپنی بیوی کے ساتھ مل کر چلارہاتھا۔اس فحاشی کے اڈے کی وجہ سے وہاں کے مقامی لوگ بہت پریشان تھے، بلکہ ان کا چلنا پھرنا دوبھر ہوگیا تھا۔ مقامی پولیس کو جانکاری ہونے کے باوجود اس فحاشی کے اڈے کو بند نہیں کیا جارہا تھا۔اس لئے ’فون اِن ‘ پروگرام کے دوران اس طوائف خانے کے تعلق سے وہاں کے کسی رہائشی نے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سے شکایت کردی۔ جس کے بعد پولیس ٹیم کو چھاپہ مارنے کے لئے بھیج دیا گیا۔ پولیس نے 10افراد کوگرفتار کرنے کے علاوہ65,250روپے نقد، کنڈومس اور دیگر بہت ساری اشیاء موقع پر سے ضبط کرلی۔منی پال پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایس پی نے متعلقہ طوائف خانے کے خلاف کارروائی کے بعدمنی پال پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر شیکھر اور کانسٹیبل سریش کو اپنے فرائض ادا کرنے میں غفلت برتنے پر معطل کردیا ہے۔

بھٹکل کی ایک دوکان کے لئے بھٹکل میں مقیم اچھی تنخواہ پر ایک قابل Accountant کی ضرورت ہے۔

رابطہ کریں:
9449127932

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...