شیموگہ: نمازجمعہ کیلئے مسجد میں جمع 70؍افراد کو کوارنٹائن
شیموگہ،4؍اپریل (ایس او نیوز) ملک گیر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسجد میں اجتماعی نماز کا اہتمام کرنے والے 77؍افراد کو پولیس نے حراست میں لے کر کوارنٹائن کئے جانے کا واقعہ آج یہاں پیش آیا۔ نمازجمعہ میں ریک 77؍افراد میں سے 7؍ افراد کو بخار میں مبتلا پایا گیا۔یہ واقعہ آئنور کے قریب واقع کیسوین کٹے گرام میں رونما ہوا۔
پولیس کو یہ اطلاع ملی تھی کہ نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے 70سے زائد افراد مسجد میں جمع ہوئے ہیں، فوری طور پر پولیس مسجد پہنچی اور نماز میں شریک تمام افراد کو مقفل کردیا۔ فوری طور پر طبی عملہ بلواکر تمام کی تھرمل اسکریننگ کی گئی، اس موقع پر 7؍افراد میں بخار کی علامتیں پائی گئیں، ان کو ایمبولینس کے ذریعہ میگان اسپتال روانہ کردیا گیا، بقیہ 70افراد کو قریب میں واقع ایک اسکول عمارت میں کوارنٹائن کردیا گیا۔ یہ تمام کارروائی کنسی پولیس تھانہ میں سب اسنپکٹر نوین کی قیادت میں کی گئی۔